مواد پر جائیں

سورۃ فاطر 35:39

یہ سورۃ فاطر کی 45 آیات میں سے آیت 39 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3699، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 439 پر ہے۔

هُوَ ٱلَّذِي جَعَلَكُمۡ خَلَٰٓئِفَ فِي ٱلۡأَرۡضِۚ فَمَن كَفَرَ فَعَلَيۡهِ كُفۡرُهُۥۖ وَلَا يَزِيدُ ٱلۡكَٰفِرِينَ كُفۡرُهُمۡ عِندَ رَبِّهِمۡ إِلَّا مَقۡتٗاۖ وَلَا يَزِيدُ ٱلۡكَٰفِرِينَ كُفۡرُهُمۡ إِلَّا خَسَارٗا

وہی ایسا ہے جس نے تم کو زمین میں آباد کیا، سو جو شخص کفر کرے گا اس کے کفر کا وبال اسی پر پڑے گا۔ اور کافروں کے لئے ان کا کفر ان کے پروردگار کے نزدیک ناراضی ہی بڑھنے کا باعﺚ ہوتا ہے، اور کافروں کے لئے ان کا کفر خساره ہی بڑھنے کا باعﺚ ہوتا ہے.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی اللہ کے ہاں کفر کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گا، بلکہ اس سے اللہ کے غضب اور ناراضی میں بھی اضافہ ہوگا اور انسان کے اپنے نفس کا خسارہ بھی زیادہ۔

35:39 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ فاطر
0/45
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي فاطر 35:39 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 35:39

Al-Mukhtasar

39- اے لوگو! اللہ ہی ہے جس نے تمھیں زمین میں ایک دوسرے کا نائب بنایا تاکہ وہ تمھیں آزمائے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو۔ سو جس نے اللہ کے اور رسولوں کی لائی ہوئی تعلیمات کے ساتھ کفر کیا، اس کے کفر کا گناہ اور عذاب اسی کو ہوگا۔ اس کا کفر اس کے رب کا کچھ نہیں بگاڑے گا۔ کافروں کا کفر ان کے پاک پروردگار کے نزدیک ناراضی بڑھانے ہی کا باعث ہوتا ہے اور کافروں کا کفر خسارہ بڑھانے ہی کا سبب بنتا ہے، اس طرح کہ وہ سب کچھ ضائع کر دیتے ہیں جو ان کے ایمان کی صورت میں اللہ نے جنت میں ان کے لیے تیار کر رکھا تھا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
22
الفاظ کی تعداد
24
مدینہ مصحف (604 صفحات)
439
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
439
نسخ مصحف (612 صفحات)
440
آیت 35:39 کس سورت میں ہے؟

سورۃ فاطر. 114 میں سے سورت نمبر 35 · آیات کی تعداد: 45.

آیت 35:39 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 22.

آیت 35:39 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 439 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 439 · نسخ مصحف (612 صفحات): 440.

آیت 35:39 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 24.

آیت 35:39 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 35:39: حروف کی تعداد 97، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 35:39 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 35:39 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,699 ہے۔

سورۃ فاطر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ فاطر: آیات کی تعداد 45۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 35 پر ہے۔

سورۃ فاطر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ فاطر مکی ہے۔

کیا آیت 35:39 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 35:39 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ فاطر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 45 آیات اور 775 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play