سورۃ فاطر 35:45
یہ سورۃ فاطر کی 45 آیات میں سے آیت 45 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3705، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 440 پر ہے۔
وَلَوۡ يُؤَاخِذُ ٱللَّهُ ٱلنَّاسَ بِمَا كَسَبُواْ مَا تَرَكَ عَلَىٰ ظَهۡرِهَا مِن دَآبَّةٖ وَلَٰكِن يُؤَخِّرُهُمۡ إِلَىٰٓ أَجَلٖ مُّسَمّٗىۖ فَإِذَا جَآءَ أَجَلُهُمۡ فَإِنَّ ٱللَّهَ كَانَ بِعِبَادِهِۦ بَصِيرَۢا
اور اگر اللہ تعالیٰ لوگوں پر ان کے اعمال کے سبب داروگیر فرمانے لگتا تو روئے زمین پر ایک جاندار کو نہ چھوڑتا1 ، لیکن اللہ تعالیٰ ان کو ایک میعاد معین تک مہلت دے رہا ہے2، سو جب ان کی وه میعاد آپہنچے گی اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو آپ دیکھ لے گا.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 انسانوں کو تو ان کے گناہوں کو پاداش میں اور جانوروں کو انسانوں کو نحوست کی وجہ سے ۔یا مطلب ہے کہ تمام اہل زمین کو ہلاک کر دیتا 'انسانوں کو بھی اور جن جانوروں اور روزیوں کے وہ مالک ہیں 'ان کو بھی ۔یا مطلب ہے کہ آسمان سے باتشعں کا سلسلہ منقطع فرمادیتا 'جس سے زمین پر چلنر والے سب وابستہ مر جاتے۔
- 2 یہ میعاد معین دنیا میں بھی ہوسکتی ہے اور یوم قیامت تو ہے ہی۔
- 3 یعنی اس دن ان کا محاسبہ کرے گا اور ہر شخص کو اس کے عملوں کا پورا بدلہ دے گا۔ اہل ایمان واطاعت کو اجروثواب اور اہل کفرومعصیت کو عتاب وعقاب۔ اس میں مومنوں کے لئے تسلی ہے اور کافروں کے لئے وعید۔
35:45 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 35:45
Al-Mukhtasar
45- اگر اللہ تعالیٰ لوگوں کو ان کے برے اعمال اور گناہوں کی سزا جلد دے دیتا تو تمام اہلِ زمین کو اور ان کی زیر ِملکیت تمام جانوروں اور اموال کو فوراً ہلاک کر دیتا لیکن اللہ تعالیٰ انھیں ایک مقرر وقت تک کے لیے مہلت دے رہا ہے جو اس کے علم میں ہے اور وہ ہے قیامت کا دن۔ جب قیامت کا دن آجائے گا تو بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو خوب دیکھنے والا ہے۔ اس سے ان کی کوئی چیز چھپی نہیں، چنانچہ وہ انھیں ان کے اعمال کی جزا دے گا۔ اگر وہ اچھے ہوئے تو بدلہ بھی اچھا ہوگا اور اگر برے ہوئے تو بدلہ بھی برا ہوگا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 22
- الفاظ کی تعداد
- 25
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 440
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 440
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 441
آیت 35:45 کس سورت میں ہے؟
سورۃ فاطر. 114 میں سے سورت نمبر 35 · آیات کی تعداد: 45.
آیت 35:45 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 22.
آیت 35:45 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 440 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 440 · نسخ مصحف (612 صفحات): 441.
آیت 35:45 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 25.
آیت 35:45 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 35:45: حروف کی تعداد 97، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 35:45 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 35:45 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,705 ہے۔
سورۃ فاطر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ فاطر: آیات کی تعداد 45۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 35 پر ہے۔
سورۃ فاطر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ فاطر مکی ہے۔
کیا آیت 35:45 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 35:45 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ فاطر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 45 آیات اور 775 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔