سورۃ فاطر 35:44
یہ سورۃ فاطر کی 45 آیات میں سے آیت 44 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 3704، پارہ 22۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 439 پر ہے۔
أَوَلَمۡ يَسِيرُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ فَيَنظُرُواْ كَيۡفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ وَكَانُوٓاْ أَشَدَّ مِنۡهُمۡ قُوَّةٗۚ وَمَا كَانَ ٱللَّهُ لِيُعۡجِزَهُۥ مِن شَيۡءٖ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَلَا فِي ٱلۡأَرۡضِۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَلِيمٗا قَدِيرٗا
اور کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں جس میں دیکھتے بھالتے کہ جو لوگ ان سے پہلے ہو گزرے ہیں ان کا انجام کیا ہوا؟ حاﻻنکہ وه قوت میں ان سے بڑھے ہوئے تھے، اور اللہ ایسا نہیں ہے کہ کوئی چیز اس کو ہرا دے نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں۔ وه بڑے علم واﻻ، بڑی قدرت واﻻ ہے.
35:44 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 35:44
Al-Mukhtasar
44- کیا آپ کو جھٹلانے والے یہ قریش زمین میں چلے پھرے نہیں اور انھوں نے غور نہیں کیا کہ ان سے پہلی امتوں کے جن لوگوں نے جھٹلایا، ان کا انجام کیا ہوا؟ کیا ان کا انجام نہایت برا نہیں ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے انھیں ہلاک کر دیا، حالانکہ وہ قریش سے زیادہ قوت و طاقت والے تھے؟ اللہ ایسا نہیں ہے کہ آسمانوں اور زمین کی کوئی چیز اس سے چھپی رہ جائے۔ بلاشبہ وہ ان جھٹلانے والوں کے اعمال کو خوب جاننے والا ہے۔ ان کا کوئی عمل اس سے اوجھل اور چھپا نہیں رہتا۔ وہ جب چاہے انھیں ہلاک کرنے پر پوری طرح قادر ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 22
- الفاظ کی تعداد
- 30
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 439
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 440
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 441
آیت 35:44 کس سورت میں ہے؟
سورۃ فاطر. 114 میں سے سورت نمبر 35 · آیات کی تعداد: 45.
آیت 35:44 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 22.
آیت 35:44 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 439 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 440 · نسخ مصحف (612 صفحات): 441.
آیت 35:44 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 30.
آیت 35:44 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 35:44: حروف کی تعداد 117، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 35:44 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 35:44 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 3,704 ہے۔
سورۃ فاطر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ فاطر: آیات کی تعداد 45۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 35 پر ہے۔
سورۃ فاطر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ فاطر مکی ہے۔
کیا آیت 35:44 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 35:44 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ فاطر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 45 آیات اور 775 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔