مواد پر جائیں

سورۃ حٰم السجدہ 41:10 فصلت

یہ سورۃ حٰم السجدہ کی 54 آیات میں سے آیت 10 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4228، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 477 پر ہے۔

وَجَعَلَ فِيهَا رَوَٰسِيَ مِن فَوۡقِهَا وَبَٰرَكَ فِيهَا وَقَدَّرَ فِيهَآ أَقۡوَٰتَهَا فِيٓ أَرۡبَعَةِ أَيَّامٖ سَوَآءٗ لِّلسَّآئِلِينَ

اور اس نے زمین میں اس کے اوپر سے پہاڑ گاڑ دیے1 اوراس میں برکت رکھ دی2 اوراس میں (رہنے والوں کی) غذاؤں کی تجویز بھی اسی میں کر دی3 (صرف) چار دن میں4، ضرورت مندوں کے لیے یکساں طور پر.5

مترجم کے حواشی (5)
  1. 1 یعنی پہاڑوں کو زمین میں سےہی پیدا کر کے ان کواس کے اوپر گاڑ دیا تاکہ زمین ادھر یا ادھر نہ ڈولے۔
  2. 2 یہ اشارہ ہے پانی کی کثرت، انواع و اقسام کے رزق، معدنیات اوردیگراسی قسم کی اشیا کی طرف یہ زمین کی برکت ہے، کثرت خیر کا نام ہی برکت ہے۔
  3. 3 أَقْوَاتٌ ، قُوتٌ (غذا، خوراک) کی جمع ہے یعنی زمین پر بسنے والی تمام مخلوقات کی خوراک اس میں مقدر کر دی ہے یا بند وبست کر دیا ہے۔ اور رب کی اس تقدیر یا بند وبست کا سلسلہ اتنا وسیع ہے کہ کوئی زبان اسے بیان نہیں کرسکتی، کوئی قلم اسے رقم نہیں کر سکتا اور کوئی کیلکولیٹر اسےگن نہیں سکتا۔ بعض نے اس کا مطلب یہ بیان کیا ہے کہ ہر زمین کے دوسرے حصوں میں پیدا نہیں ہو سکتیں۔ تاکہ ہر علاقے کی یہ یہ مخصوص پیداواران ان علاقوں کی تجارت و معیشت کی بنیادیں بن جائیں۔ چنانچہ یہ مفہوم بھی اپنی جگہ صحیح اوربالکل حقیقت ہے۔
  4. 4 یعنی تخلیق کے پہلے دو دن اوروحی کے دو دن سارے دن ملاکے یہ کل چار دن ہوئے، جن میں یہ سارا عمل تکمیل کو پہنچا۔
  5. 5 سَوَاءً کا مطلب ہے، ٹھیک چار دن میں۔ یعنی پوچھنے والوں کو بتلا دو کہ تخلیق اور دَحْوٌ کایہ عمل ٹھیک چار دن میں ہوا۔ یا پورا یا برابر جواب ہے سائلین کے لیے۔

41:10 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ حٰم السجدہ
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي حٰم السجدہ 41:10 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 41:10

Al-Mukhtasar

10- اس نے اس زمین کو قائم رکھنے کے لیے اس میں اوپر سے مضبوط پہاڑ گاڑ دیے تاکہ یہ نہ ڈگمگائے اور اس میں برکت ڈالی کہ اسے اس کے باسیوں کے لیے ہمیشہ کی بھلائی والا بنایا۔ مذکورہ دو دنوں کو ملا کر چار دنوں میں اس زمین میں لوگوں اور جانوروں کی خوراک کا بندوبست کیا اور وہ دیگر دو دن منگل اور بدھ کے ہیں۔ یہ تخلیق کائنات کے بارے میں پوچھنے کا ارادہ رکھنے والے کے لیے مناسب اور پورا جواب ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
477
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
477
نسخ مصحف (612 صفحات)
478
آیت 41:10 کس سورت میں ہے؟

سورۃ حٰم السجدہ (فصلت). 114 میں سے سورت نمبر 41 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 41:10 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 41:10 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 477 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 477 · نسخ مصحف (612 صفحات): 478.

آیت 41:10 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 41:10 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 41:10: حروف کی تعداد 64، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 41:10 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 41:10 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,228 ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ حٰم السجدہ: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 41 پر ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے۔

کیا آیت 41:10 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 41:10 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ حٰم السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 794 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play