مواد پر جائیں

سورۃ حٰم السجدہ 41:11 فصلت

یہ سورۃ حٰم السجدہ کی 54 آیات میں سے آیت 11 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4229، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 477 پر ہے۔

ثُمَّ ٱسۡتَوَىٰٓ إِلَى ٱلسَّمَآءِ وَهِيَ دُخَانٞ فَقَالَ لَهَا وَلِلۡأَرۡضِ ٱئۡتِيَا طَوۡعًا أَوۡ كَرۡهٗا قَالَتَآ أَتَيۡنَا طَآئِعِينَ

پھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا اور وه دھواں (سا) تھا پس اس سے اور زمین سے فرمایا کہ تم دونوں خوشی سے آؤ یا ناخوشی سے1 دونوں نے عرض کیا ہم بخوشی حاضر ہیں.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ آنا کس طرح تھا؟ اس کی کیفیت نہیں بیان کی جاسکتی۔ یہ دونوں اللہ کےپاس آئے جس طرح اس نےچاہا۔ بعض نے اس کا مفہوم لیا ہے کہ میرے حکم کا اطاعت کرو، انہوں نے کہا ٹھیک ہے ہم حاضرہیں۔ چنانچہ اللہ نے آسمان کو حکم دیا، سورج، چاند اور ستارے نکال اور زمین کو کہا، نہریں جاری کردے اور پھل نکال دے (ابن کثیر) یا مفہوم ہے کہ تم دونوں وجود میں آجاؤ۔

41:11 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ حٰم السجدہ
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي حٰم السجدہ 41:11 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 41:11

Al-Mukhtasar

11- پھر اس پاک رب نے آسمان پیدا کرنے کا ارادہ فرمایا جبکہ وہ اس وقت دھواں سا تھا تو اس نے اس سے اور زمین سے کہا: تم خوشی سے یا ناخوشی سے میرا حکم مان لو، تمھارے لیے اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں، تو ان دونوں نے کہا: ہم بخوشی حاضر ہیں۔ اے ہمارے رب! تیرے ارادے کے بغیر ہمارا کوئی ارادہ نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
477
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
477
نسخ مصحف (612 صفحات)
478
آیت 41:11 کس سورت میں ہے؟

سورۃ حٰم السجدہ (فصلت). 114 میں سے سورت نمبر 41 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 41:11 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 41:11 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 477 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 477 · نسخ مصحف (612 صفحات): 478.

آیت 41:11 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 41:11 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 41:11: حروف کی تعداد 67، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 41:11 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 41:11 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,229 ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ حٰم السجدہ: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 41 پر ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے۔

کیا آیت 41:11 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 41:11 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ حٰم السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 794 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play