مواد پر جائیں

سورۃ حٰم السجدہ 41:16 فصلت

یہ سورۃ حٰم السجدہ کی 54 آیات میں سے آیت 16 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4234، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 478 پر ہے۔

فَأَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ رِيحٗا صَرۡصَرٗا فِيٓ أَيَّامٖ نَّحِسَاتٖ لِّنُذِيقَهُمۡ عَذَابَ ٱلۡخِزۡيِ فِي ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَاۖ وَلَعَذَابُ ٱلۡأٓخِرَةِ أَخۡزَىٰۖ وَهُمۡ لَا يُنصَرُونَ

بالﺂخر ہم نے ان پر ایک تیز و تند آندھی1 منحوس دنوں میں2 بھیج دی کہ انہیں دنیاوی زندگی میں ذلت کے عذاب کامزه چکھا دیں، اور (یقین مانو) کہ آخرت کا عذاب اس سے بہت زیاده رسوائی واﻻ ہے اور وه مدد نہیں کیے جائیں گے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 صَرْصَرٍ صُرَّةٌ (آواز) سے ہے یعنی ایسی ہوا جس میں سخت آواز تھی۔ یعنی نہایت تند اور تیز ہوا، جس میں آواز بھی ہوتی ہے۔ بعض کہتے ہیں یہ صرسے ہے، جس کے معنی برد (ٹھنڈک) کے ہیں۔ یعنی ایسی پالے والی ہوا جو آگ کی طرح جلا ڈالتی ہے۔ امام ابن کثیر فرماتےہیں وَالْحَقُّ أَنَّهَا مُتَّصِفَةٌ بِجَمِيعِ ذَلِكَ، وہ ہوا ان تمام ہی باتوں سے متصف تھی۔
  2. 2 نَحِسَاتٌ کا ترجمہ، بعض نے متواتر پے در پے کا کیا ہے۔ کیونکہ یہ ہوا سات راتیں اور آٹھ دن مسلسل چلتی رہی بعض نے سخت، بعض نے گرد وغبار والے اور بعض نے نحوست والے کیا ہے، آخری ترجمہ کا مطلب یہ ہوگا کہ یہ ایام جن میں ان پر سخت ہوا کا طوفان جاری رہا، ان کے لیے منحوس ثابت ہوئے۔ یہ نہیں کہ ایام ہی مطلقاً منحوس ہیں۔

41:16 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ حٰم السجدہ
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي حٰم السجدہ 41:16 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 41:16

Al-Mukhtasar

16- بالآخر ہم نے خوفناک آواز والی تیز و تند آندھی ایسے دنوں میں ان پر بھیج دی جو ان کے لیے منحوس تھے کیونکہ ان میں عذاب تھا تاکہ ہم انھیں دنیا کی زندگی میں ذلت و رسوائی کا عذاب چکھائیں اور آخرت کا عذاب جو ان کے انتظار میں ہے، وہ ان کے لیے زیادہ ذلت آمیز ہوگا اور وہ اس عذاب سے خود کو نجات دلانے والا کوئی مددگار نہیں پائیں گے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
478
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
478
نسخ مصحف (612 صفحات)
479
آیت 41:16 کس سورت میں ہے؟

سورۃ حٰم السجدہ (فصلت). 114 میں سے سورت نمبر 41 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 41:16 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 41:16 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 478 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 478 · نسخ مصحف (612 صفحات): 479.

آیت 41:16 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 41:16 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 41:16: حروف کی تعداد 89، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 41:16 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 41:16 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,234 ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ حٰم السجدہ: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 41 پر ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے۔

کیا آیت 41:16 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 41:16 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ حٰم السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 794 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play