مواد پر جائیں

سورۃ حٰم السجدہ 41:15 فصلت

یہ سورۃ حٰم السجدہ کی 54 آیات میں سے آیت 15 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4233، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 478 پر ہے۔

فَأَمَّا عَادٞ فَٱسۡتَكۡبَرُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ بِغَيۡرِ ٱلۡحَقِّ وَقَالُواْ مَنۡ أَشَدُّ مِنَّا قُوَّةًۖ أَوَلَمۡ يَرَوۡاْ أَنَّ ٱللَّهَ ٱلَّذِي خَلَقَهُمۡ هُوَ أَشَدُّ مِنۡهُمۡ قُوَّةٗۖ وَكَانُواْ بِـَٔايَٰتِنَا يَجۡحَدُونَ

اب عاد نے تو بے وجہ زمین میں سرکشی شروع کر دی اور کہنے لگے کہ ہم سے زور آور کون ہے1 ؟ کیا انہیں یہ نظر نہ آیا کہ جس نے انہیں پیدا کیا ہے وه ان سے (بہت ہی) زیاده زور آور ہے2، وه (آخر تک) ہماری آیتوں3 کا انکار ہی کرتے رہے.

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 اس فقرے سے ان کا مقصودیہ تھا کہ وہ عذاب روک لینےپرقادر ہیں، کیونکہ وہ دراز قد اور نہایت زورآور تھے۔ یہ انہوں نے اس وقت کہا جب ان کے پیغمبر حضرت ہود (عليه السلام) نے ان کو انذار وتنبیہ کے لیے عذاب الٰہی سے ڈرایا۔
  2. 2 یعنی کیا وہ اللہ سےبھی زیادہ زور آور ہیں، جس نے انہیں پیدا کیااور انہیں قوت و طاقت سے نوازا۔ کیا ان کو بنانے کے بعد اس کی اپنی قوت و طاقت ختم ہو گئی ہے؟ یہ استفہام، استنکار اور توبیخ کےلیے ہے۔
  3. 3 ان معجزات کا جو انبیا کو ہم نے دیئے تھے، یا ان دلائل کاجو پیغمبروں کےساتھ نازل کیے تھے یا ان آیات تکوینیہ کا جو کائنات میں پھیلی اور بکھری ہوئی ہیں۔

41:15 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ حٰم السجدہ
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي حٰم السجدہ 41:15 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 41:15

Al-Mukhtasar

15- جہاں تک ہود علیہ السلام کی قوم عاد کا تعلق ہے تو انھوں نے اللہ کے ساتھ کفر کرنے کے علاوہ زمین میں ناحق تکبر بھی کیا اور اپنے آس پاس کے لوگوں پر ظلم کیا۔ انھوں نے اپنی طاقت کے نشے میں کہا: ہم سے زیادہ طاقتور کون ہے؟! ان کے خیال میں ان سے زیادہ طاقتور کوئی نہ تھا۔ تب اللہ تعالیٰ نے انھیں جواب دیا: کیا یہ لوگ جانتے اور دیکھتے نہیں کہ جس اللہ نے انھیں پیدا کیا اور انھیں یہ قوت بخشی جس نے انھیں سرکش بنا دیا، وہ ان سے زیادہ طاقت و قوت والا ہے؟! اور جو آیتیں ہود علیہ السلام ان کے پاس لائے، وہ ان کا انکار ہی کرتے رہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
25
مدینہ مصحف (604 صفحات)
478
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
478
نسخ مصحف (612 صفحات)
479
آیت 41:15 کس سورت میں ہے؟

سورۃ حٰم السجدہ (فصلت). 114 میں سے سورت نمبر 41 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 41:15 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 41:15 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 478 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 478 · نسخ مصحف (612 صفحات): 479.

آیت 41:15 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 25.

آیت 41:15 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 41:15: حروف کی تعداد 102، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 41:15 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 41:15 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,233 ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ حٰم السجدہ: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 41 پر ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے۔

کیا آیت 41:15 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 41:15 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ حٰم السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 794 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play