مواد پر جائیں

سورۃ حٰم السجدہ 41:29 فصلت

یہ سورۃ حٰم السجدہ کی 54 آیات میں سے آیت 29 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4247، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 479 پر ہے۔

وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ رَبَّنَآ أَرِنَا ٱلَّذَيۡنِ أَضَلَّانَا مِنَ ٱلۡجِنِّ وَٱلۡإِنسِ نَجۡعَلۡهُمَا تَحۡتَ أَقۡدَامِنَا لِيَكُونَا مِنَ ٱلۡأَسۡفَلِينَ

اور کافر لوگ کہیں گے اے ہمارے رب! ہمیں جنوں انسانوں (کے وه دونوں فریق) دکھا جنہوں نے ہمیں گمراه کیا1 (تاکہ) ہم انہیں اپنے قدموں تلے ڈال دیں تاکہ وه جہنم میں سب سے نیچے (سخت عذاب میں) ہو جائیں.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 اس کا مفہوم واضح ہی ہے کہ گمراہ کرنے والے شیاطین ہی نہیں ہوتے، انسانوں کی ایک بہت بڑی تعداد بھی شیطان کے زیراثر لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف رہتی ہے۔ تاہم بعض نے جن سے ابلیس اور انسان سے قابیل مراد لیا ہے، جس نے انسانوں میں سب سے پہلے اپنے بھائی ہابیل کوقتل کر کے ظلم اور کبیرہ گناہ کا ارتکاب کیا اور حدیث کے مطابق قیامت تک ہونے والے ناجائز قتلوں کے گناہ کا ایک حصہ بھی اس کو ملتا رہے گا۔ ہمارے خیال میں پہلا مفہوم زیادہ صحیح ہے۔
  2. 2 یعنی اپنے قدموں سے انہیں روندیں اور اس طرح ہم انہیں خوب ذلیل و رسوا کریں، جہنمیوں کو اپنےلیڈروں پر جو غصہ ہوگا، اس کی تشفی کےلیے وہ یہ کہیں گے۔ ورنہ دونوں ہی مجرم ہیں اور دونوں ہی یکساں جہنم کی سزا بھگتیں گے۔ جیسے دوسرے مقام پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا لِكُلٍّ ضِعْفٌ وَلَكِنْ لا تَعْلَمُونَ (الأعراف: 38) جہنمیوں کے تذکرے کے بعد اللہ تعالیٰ اہل ایمان کا تذکرہ فرما رہا ہے، جیساکہ عام طور پر قرآن کا اندازہے تاکہ ترہیب کے ساتھ ترغیب اور ترغیب کے ساتھ ترہیب کا بھی اہتمام رہے۔ گویا انذار کے بعد اب تبشیر۔

41:29 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ حٰم السجدہ
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي حٰم السجدہ 41:29 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 41:29

Al-Mukhtasar

29- اللہ کے ساتھ کفر کرنے اور اس کے رسولوں کو جھٹلانے والے کہیں گے: اے ہمارے رب! ہمیں جنوں اور انسانوں کے وہ دونوں گروہ دکھا جنھوں نے ہمیں گمراہ کیا: ابلیس جس نے کفر کا آغاز کیا اور اس کی طرف دعوت دی اور آدم کا وہ بیٹا جس نے خون بہانے کی بری رسم شروع کی۔ ہم جہنم کی آگ میں انھیں اپنے قدموں کے نیچے روندیں گے تاکہ وہ دوزخ کے سب سے نچلے طبقے والوں میں شامل ہو جائیں جنھیں دوزخیوں میں سب سے زیادہ سخت عذاب ہوگا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
479
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
480
نسخ مصحف (612 صفحات)
481
آیت 41:29 کس سورت میں ہے؟

سورۃ حٰم السجدہ (فصلت). 114 میں سے سورت نمبر 41 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 41:29 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 41:29 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 479 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 480 · نسخ مصحف (612 صفحات): 481.

آیت 41:29 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 41:29 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 41:29: حروف کی تعداد 78، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 41:29 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 41:29 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,247 ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ حٰم السجدہ: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 41 پر ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے۔

کیا آیت 41:29 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 41:29 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ حٰم السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 794 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play