مواد پر جائیں

سورۃ حٰم السجدہ 41:30 فصلت

یہ سورۃ حٰم السجدہ کی 54 آیات میں سے آیت 30 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4248، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 480 پر ہے۔

إِنَّ ٱلَّذِينَ قَالُواْ رَبُّنَا ٱللَّهُ ثُمَّ ٱسۡتَقَٰمُواْ تَتَنَزَّلُ عَلَيۡهِمُ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ أَلَّا تَخَافُواْ وَلَا تَحۡزَنُواْ وَأَبۡشِرُواْ بِٱلۡجَنَّةِ ٱلَّتِي كُنتُمۡ تُوعَدُونَ

(واقعی) جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے1 پھر اسی پر قائم رہے2 ان کے پاس فرشتے (یہ کہتے ہوئے آتے ہیں3 کہ تم کچھ بھی اندیشہ اور غم نہ کرو4 (بلکہ) اس جنت کی بشارت سن لو جس کا تم وعده دیئے گئے ہو.5

مترجم کے حواشی (5)
  1. 1 یعنی ایک اللہ وحدہ لاشریک . رب بھی وہی اور معبود بھی وہی . یہ نہیں کہ ربوبیت کا تو اقرار ، لیکن الوہیت میں دوسروں کو بھی شریک کیا جارہا ہے۔
  2. 2 یعنی سخت سے سخت حالات میں بھی ایمان و توحید پر قائم رہے، اس سے انحراف نہیں کیا بعض نےاستقامت کے معنی اخلاص کیے ہیں۔ یعنی صرف ایک اللہ ہی کی عبادت واطاعت کی۔ جس طرح حدیث میں بھی آتا ہے، ایک شخص نے رسول (صلى الله عليه وسلم) سے کہا مجھےایسی بات بتلا دیں کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کے بعد کسی سے مجھے کچھ پوچھنے کی ضرورت نہ رہے۔ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا، ”قُلْ آمَنْتُ بِاللهِ ثُمَّ اسْتَقِمْ“ (صحيح مسلم- كتاب الإيمان، باب جامع أوصاف الإسلام) (کہہ، میں اللہ پر ایمان لایا، پھر اس پر استقامت اختیار کر)۔
  3. 3 یعنی موت کے وقت، بعض کہتےہیں، فرشتے یہ خوش خبری تین جگہوں پر دیتے ہیں، موت کے وقت، قبر میں اور قبر سے دوبارہ اٹھنے کے وقت۔
  4. 4 یعنی آخرت میں پیش آنے والے حالات کا اندیشہ اور دنیا میں مال و اولاد جو چھوڑ آئے ہو، ان کا غم نہ کرو۔
  5. 5 یعنی دنیامیں جس کا وعدہ تمہیں دیا گیا تھا۔

41:30 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ حٰم السجدہ
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي حٰم السجدہ 41:30 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 41:30

Al-Mukhtasar

جب اللہ تعالیٰ نے اپنے دشمنوں کی سزا کا ذکر کیا تو ساتھ ہی اپنے اولیاء اور دوستوں کی جزا کا تذکرہ بھی کر دیا، چنانچہ فرمایا:

30- بلاشبہ جن لوگوں نے کہا: ہمارا رب اللہ ہے، اس کے سوا ہمارا کوئی رب نہیں اور اللہ کے حکم ماننے اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچتے رہنے میں ثابت قدمی اختیار کی تو ان کی موت کے وقت فرشتے یہ کہتے ہوئے ان کے پاس آئیں گے: تم موت اور اس کے بعد پیش آنے والی صورت حال سے مت ڈرو اور نہ اس پر غم کرو جو دنیا میں تم پیچھے چھوڑ آئے ہو اور اس جنت کی خوشخبری سنو جس کا وعدہ تم سے دنیا میں تمھارے اللہ پر ایمان لانے اور نیک عمل کرنے پر کیا جاتا تھا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
480
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
480
نسخ مصحف (612 صفحات)
481
آیت 41:30 کس سورت میں ہے؟

سورۃ حٰم السجدہ (فصلت). 114 میں سے سورت نمبر 41 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 41:30 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 41:30 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 480 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 480 · نسخ مصحف (612 صفحات): 481.

آیت 41:30 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 41:30 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 41:30: حروف کی تعداد 91، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 41:30 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 41:30 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,248 ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ حٰم السجدہ: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 41 پر ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے۔

کیا آیت 41:30 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 41:30 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ حٰم السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 794 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play