سورۃ حٰم السجدہ 41:34 فصلت
یہ سورۃ حٰم السجدہ کی 54 آیات میں سے آیت 34 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4252، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 480 پر ہے۔
وَلَا تَسۡتَوِي ٱلۡحَسَنَةُ وَلَا ٱلسَّيِّئَةُۚ ٱدۡفَعۡ بِٱلَّتِي هِيَ أَحۡسَنُ فَإِذَا ٱلَّذِي بَيۡنَكَ وَبَيۡنَهُۥ عَدَٰوَةٞ كَأَنَّهُۥ وَلِيٌّ حَمِيمٞ
نیکی اور بدی برابر نہیں ہوتی1 ۔ برائی کو بھلائی سے دفع کرو پھر وہی جس کے اور تمہارے درمیان دشمنی ہے ایسا ہو جائے گا جیسے دلی دوست.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 بلکہ ان میں عظیم فرق ہے۔
- 2 یہ ایک بہت ہی اہم اخلاقی ہدایت ہےکہ برائی کو اچھائی کے ساتھ ٹالو۔ یعنی برائی کا بدلہ احسان کے ساتھ، زیادتی کا بدلہ عفو کے ساتھ، غضب کا صبر کے ساتھ، بےہودگیوں کا جواب چشم پوشی کے ساتھ اور مکروہات (ناپسندیدہ باتوں کا) کا جواب برداشت اور حلم کے ساتھ دیا جائے۔ اس کا نتیجہ یہ ہو گاکہ تمہارا دشمن، دوست بن جائے گا، دور دور رہنے والا قریب ہو جائے گا اور خون کاﭘیاسا، تمہارا گرویدہ اور جانثار ہو جائے گا۔
41:34 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 41:34
Al-Mukhtasar
34- نیکیوں اور اطاعت کے کام جن سے اللہ تعالیٰ راضی ہوتا ہے اور برائیوں اور گناہ والے کام جو اللہ کو ناراض کرتے ہیں، یہ دونوں برابر نہیں ہوسکتے۔ لوگوں میں سے جو آپ کے ساتھ برا سلوک کرے، آپ اس کی برائی کو نہایت اچھے اخلاق سے دفع کریں۔ جب آپ اس کی برائی کو نیکی اور بھلائی کے ساتھ ٹالیں گے تو وہ شخص بھی مشفق دلی دوست کی طرح بن جائے گا جس کی آپ کے ساتھ پرانی عداوت اور دشمنی ہو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 24
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 480
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 480
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 481
آیت 41:34 کس سورت میں ہے؟
سورۃ حٰم السجدہ (فصلت). 114 میں سے سورت نمبر 41 · آیات کی تعداد: 54.
آیت 41:34 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 24.
آیت 41:34 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 480 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 480 · نسخ مصحف (612 صفحات): 481.
آیت 41:34 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 41:34 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 41:34: حروف کی تعداد 70، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 41:34 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 41:34 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,252 ہے۔
سورۃ حٰم السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ حٰم السجدہ: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 41 پر ہے۔
سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے۔
کیا آیت 41:34 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 41:34 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ حٰم السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 794 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔