سورۃ حٰم السجدہ 41:35 فصلت
یہ سورۃ حٰم السجدہ کی 54 آیات میں سے آیت 35 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4253، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 480 پر ہے۔
وَمَا يُلَقَّىٰهَآ إِلَّا ٱلَّذِينَ صَبَرُواْ وَمَا يُلَقَّىٰهَآ إِلَّا ذُو حَظٍّ عَظِيمٖ
اور یہ بات انہیں کو نصیب ہوتی ہے جو صبر کریں1 اور اسے سوائے بڑے نصیبے والوں کے کوئی نہیں پا سکتا.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی برائی کو بھلائی کےساتھ ٹالنے کی خوبی اگرچہ نہایت مفیداور بڑی ثمر آور ہے لیکن اس پر عمل وہی کرسکیں گے جو صابر ہوں گے غصے کو پی جانے والے اور ناپسندیدہ باتوں کو برداشت کرنے والے۔
- 2 حَظٍّ عَظِيمٍ (بڑا نصیبہ) سے مراد جنت ہے یعنی مذکورہ خوبیاں اس کو حاصل ہوتی ہیں جو بڑے نصیبے والا ہوتا ہے، یعنی جنتی جس کے لیے جنت میں جانا لکھ دیا گیا ہو۔
41:35 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 41:35
Al-Mukhtasar
35- اس قابلِ تعریف خوبی کی توفیق صرف ان لوگوں کو نصیب ہوتی ہے جو تکلیفوں اور لوگوں کی طرف سے پہنچنے والی بدسلوکیوں پر صبر کرتے ہیں۔ اس صبر میں بہت زیادہ بھلائی اور وافر فوائد ہونے کی وجہ سے اس کی توفیق بڑے نصیبے والوں ہی کو ملتی ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 24
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 480
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 480
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 481
آیت 41:35 کس سورت میں ہے؟
سورۃ حٰم السجدہ (فصلت). 114 میں سے سورت نمبر 41 · آیات کی تعداد: 54.
آیت 41:35 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 24.
آیت 41:35 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 480 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 480 · نسخ مصحف (612 صفحات): 481.
آیت 41:35 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 41:35 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 41:35: حروف کی تعداد 42، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 41:35 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 41:35 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,253 ہے۔
سورۃ حٰم السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ حٰم السجدہ: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 41 پر ہے۔
سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے۔
کیا آیت 41:35 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 41:35 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ حٰم السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 794 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔