سورۃ حٰم السجدہ 41:37 فصلت
یہ سورۃ حٰم السجدہ کی 54 آیات میں سے آیت 37 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4255، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 480 پر ہے۔
وَمِنۡ ءَايَٰتِهِ ٱلَّيۡلُ وَٱلنَّهَارُ وَٱلشَّمۡسُ وَٱلۡقَمَرُۚ لَا تَسۡجُدُواْ لِلشَّمۡسِ وَلَا لِلۡقَمَرِ وَٱسۡجُدُواْۤ لِلَّهِۤ ٱلَّذِي خَلَقَهُنَّ إِن كُنتُمۡ إِيَّاهُ تَعۡبُدُونَ
اور دن رات اور سورج چاند بھی (اسی کی) نشانیوں میں سے ہیں1 ، تم سورج کو سجده نہ کرو نہ چاند کو2 بلکہ سجده اس اللہ کے لیے کرو جس نے ان سب کو پیدا کیا ہے3، اگر تمہیں اس کی عبادت کرنی ہے تو.
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی رات کو تاریک بنانا تاکہ لوگ اس میں آرام کر سکیں، دن کو روشن بنانا تاکہ کسب معاش میں پریشانی نہ ہو، پھر یکے بعد دیگرے ایک دوسرے کا آنا جانا اور کبھی رات کا لمبا اور دن کاچھووٹا ہونا۔ اور کبھی اس کے برعکس دن کا لمبا اور رات کا چھوٹا ہونا۔ اسی طرح سورج اور چاندکا اپنے اپنے وقت پر طلوع و غروب ہونا اور اپنے اپنے مدار پراپنی منزلیں طے کرتے رہنا اور آپس میں باہمی تصادم سے محفوظ رہنا، یہ سب اس بات کی دلیلیں ہیں کہ ان کا یقیناً کوئی خالق اور مالک ہے۔ نیز وہ ایک اور صرف ایک ہے اورکائنات میں صرف اسی کا تصرف اور حکم چلتا ہے۔ اگر تدبیر و امرکا اختیار رکھنے والے، ایک سے زیادہ ہوتے تو یہ نظام کائنات ایسے مستحکم اور لگے بندھے طریقے سےکبھی نہیں چل سکتا تھا۔
- 2 اس لیے کہ یہ بھی تمہاری اللہ کی مخلوق ہیں، خدائی اختیارات سے بہرہ ور یا ان میں شریک نہیں ہیں۔
- 3 خَلَقَهُنَّ ، میں جمع مونث کی ضمیر اس لیے آئی ہے کہ یہ یا تو خَلَقَ هَذِهِ الأَرْبَعَةَ الْمَذْكُورَةَ کے مفہوم میں ہے، کیونکہ غیر عاقل کی جمع کا حکم مؤنث ہی کا ہے۔ یا اس کا مرجع شمس و قمرہی ہیں اور بعض ائمہ نحاۃ کے نزدیک تثنیہ بھی جمع ہے یا پھر مراد الآیات ہیں، (فتح القدیر)۔
41:37 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 41:37
Al-Mukhtasar
37-اللہ تعالیٰ کی عظمت و توحید کی دلیل بننے والی نشانیوں میں سے ایک دوسرے کے بعد آنے والے دن اور رات اور سورج اور چاند بھی ہیں۔ اے لوگو! سورج کو سجدہ نہ کرو اور نہ چاند کو سجدہ کرو بلکہ اس اکیلے اللہ کو سجدہ کرو جس نے انھیں پیدا کیا، اگر تم اس کی صحیح معنوں میں عبادت کرتے ہو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 24
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 480
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 480
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 481
آیت 41:37 کس سورت میں ہے؟
سورۃ حٰم السجدہ (فصلت). 114 میں سے سورت نمبر 41 · آیات کی تعداد: 54.
آیت 41:37 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 24.
آیت 41:37 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 480 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 480 · نسخ مصحف (612 صفحات): 481.
آیت 41:37 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 41:37 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 41:37: حروف کی تعداد 87، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 41:37 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 41:37 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,255 ہے۔
سورۃ حٰم السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ حٰم السجدہ: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 41 پر ہے۔
سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے۔
کیا آیت 41:37 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 41:37 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ حٰم السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 794 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔