مواد پر جائیں

سورۃ حٰم السجدہ 41:50 فصلت

یہ سورۃ حٰم السجدہ کی 54 آیات میں سے آیت 50 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4268، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 482 پر ہے۔

وَلَئِنۡ أَذَقۡنَٰهُ رَحۡمَةٗ مِّنَّا مِنۢ بَعۡدِ ضَرَّآءَ مَسَّتۡهُ لَيَقُولَنَّ هَٰذَا لِي وَمَآ أَظُنُّ ٱلسَّاعَةَ قَآئِمَةٗ وَلَئِن رُّجِعۡتُ إِلَىٰ رَبِّيٓ إِنَّ لِي عِندَهُۥ لَلۡحُسۡنَىٰۚ فَلَنُنَبِّئَنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِمَا عَمِلُواْ وَلَنُذِيقَنَّهُم مِّنۡ عَذَابٍ غَلِيظٖ

اور جو مصیبت اسے پہنچ چکی ہے اس کے بعد اگر ہم اسے کسی رحمت کا مزه چکھائیں تو وه کہہ اٹھتا ہے کہ اس کا تو میں حقدار1 ہی تھا اور میں تو خیال نہیں کرسکتا کہ قیامت قائم ہوگی اور اگر میں اپنے رب کے پاس واپس کیا گیا تو بھی یقیناً میرے لیے اس کے پاس بھی بہتری2 ہے، یقیناً ہم ان کفار کو ان کے اعمال سے خبردار کریں گے اور انہیں سخت عذاب کا مزه چکھائیں گے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی اللہ کے ہاں میں محبوب ہوں، وہ مجھ سے خوش ہے، اسی لیے مجھے وہ اپنی نعمتوں سے نواز رہا ہے۔ حالانکہ دنیا کی کمی بیشی اس کی محبت یا ناراضی کی علامت نہیں ہے۔ بلکہ صرف آزمائش کے لیے اللہ ایسا کرتا ہے تاکہ وہ دیکھے کہ نعمتوں میں اس کا شکر کون کررہا ہے اور تکلیﻔوں میں صابر کون ہے؟
  2. 2 یہ کہنے والا منافق یا کافر ہے، کوئی مومن ایسی بات نہیں کہہ سکتا۔ کافر ہی یہ سمجھتا ہے کہ میری دنیا خیر کے ساتھ گزر رہی ہے تو آخرت بھی میرے لیے ایسی ہی ہوگی۔

41:50 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ حٰم السجدہ
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي حٰم السجدہ 41:50 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 41:50

Al-Mukhtasar

50- اگر آزمائش اور بیماری پہنچنے کے بعد ہم اسے اپنی طرف سے صحت، مال اور عافیت سے نوازیں تو وہ ضرور کہہ اٹھتا ہے: یہ میرے لیے ہے کیونکہ میں اس کا اہل اور حق دار تھا۔ میں تو نہیں سمجھتا کہ قیامت قائم ہوگی اور اگر بفرض محال قائم ہو بھی گئی تو بھی اللہ کے ہاں میرے لیے مال و دولت ہوگا۔ دنیا میں جس طرح اس نے مجھ پر انعامات کیے کیونکہ میں ان کا حق دار تھا، اسی طرح وہ آخرت میں بھی مجھ پر انعام کرے گا۔ جن لوگوں نے اللہ کے ساتھ کفر کیا، ہم انھیں ان کے اعمال کی خبر ضرور دیں گے جو وہ کفر اور گناہوں کی صورت میں کرتے رہے اور ہم انھیں سخت ترین عذاب کا مزہ ضرور چکھائیں گے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
25
الفاظ کی تعداد
32
مدینہ مصحف (604 صفحات)
482
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
482
نسخ مصحف (612 صفحات)
483
آیت 41:50 کس سورت میں ہے؟

سورۃ حٰم السجدہ (فصلت). 114 میں سے سورت نمبر 41 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 41:50 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 25.

آیت 41:50 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 482 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 482 · نسخ مصحف (612 صفحات): 483.

آیت 41:50 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 32.

آیت 41:50 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 41:50: حروف کی تعداد 129، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 41:50 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 41:50 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,268 ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ حٰم السجدہ: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 41 پر ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے۔

کیا آیت 41:50 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 41:50 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ حٰم السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 794 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play