مواد پر جائیں

سورۃ حٰم السجدہ 41:51 فصلت

یہ سورۃ حٰم السجدہ کی 54 آیات میں سے آیت 51 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4269، پارہ 25۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 482 پر ہے۔

وَإِذَآ أَنۡعَمۡنَا عَلَى ٱلۡإِنسَٰنِ أَعۡرَضَ وَنَـَٔا بِجَانِبِهِۦ وَإِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ فَذُو دُعَآءٍ عَرِيضٖ

اور جب ہم انسان پر اپنا انعام کرتے ہیں تو وه منھ پھیر لیتا ہے اور کناره کش ہوجاتا ہے1 اور جب اسے مصیبت پڑتی ہے تو بڑی لمبی چوڑی دعائیں کرنے واﻻ بن جاتا ہے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی حق سے منہ پھیرلیتا اور حق کی اطاعت سے اپنا پہلو بدل لیتا ہے اور تکبر کا اظہار کرتا ہے۔
  2. 2 یعنی بارگاہ الٰہی میں تضرع وزاری کرتا ہے تاکہ وہ مصیبت دور فرما دے۔ یعنی شدت میں اللہ کو یاد کرتا ہے، خوش حالی میں بھول جاتا ہے، نزول نقمت کے وقت اللہ سے فریا دیں کرتا ہے، حصول نعمت کے وقت اسے وہ یاد نہیں رہتا۔

41:51 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ حٰم السجدہ
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي حٰم السجدہ 41:51 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 41:51

Al-Mukhtasar

51- اور جب ہم کسی انسان کو صحت و عافیت وغیر ہ کی نعمت دے کر اس پر انعام کرتے ہیں تو وہ اللہ کے ذکر اور اس کی اطاعت سے غافل ہو جاتا ہے اور تکبر کرتے ہوئے کنارہ کش ہو جاتا ہے۔ جب اسے کوئی بیماری یا فقر و فاقہ وغیرہ آلیتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ سے لمبی چوڑی دعائیں کرنے لگ جاتا ہے اور اس کے سامنے آنے والی تکلیف کا شکوہ کرتا ہے تاکہ وہ اس سے اسے دور کر دے۔ جب اس کا رب اس پر انعام کرے تو اس کا شکر ادا نہیں کرتا اور جب وہ اسے آزمائے تو اس کی آزمائشوں پر صبر نہیں کرتا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
25
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
482
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
482
نسخ مصحف (612 صفحات)
483
آیت 41:51 کس سورت میں ہے؟

سورۃ حٰم السجدہ (فصلت). 114 میں سے سورت نمبر 41 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 41:51 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 25.

آیت 41:51 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 482 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 482 · نسخ مصحف (612 صفحات): 483.

آیت 41:51 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 41:51 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 41:51: حروف کی تعداد 55، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 41:51 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 41:51 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,269 ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ حٰم السجدہ: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 41 پر ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے۔

کیا آیت 41:51 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 41:51 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ حٰم السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 794 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play