سورۃ حٰم السجدہ 41:6 فصلت
یہ سورۃ حٰم السجدہ کی 54 آیات میں سے آیت 6 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4224، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 477 پر ہے۔
قُلۡ إِنَّمَآ أَنَا۠ بَشَرٞ مِّثۡلُكُمۡ يُوحَىٰٓ إِلَيَّ أَنَّمَآ إِلَٰهُكُمۡ إِلَٰهٞ وَٰحِدٞ فَٱسۡتَقِيمُوٓاْ إِلَيۡهِ وَٱسۡتَغۡفِرُوهُۗ وَوَيۡلٞ لِّلۡمُشۡرِكِينَ
آپ کہہ دیجیئے! کہ میں تو تم ہی جیسا انسان ہوں مجھ پر وحی نازل کی جاتی ہے کہ تم سب کا معبود ایک اللہ ہی ہے1 سو تم اس کی طرف متوجہ ہو جاؤ اور اس سے گناہوں کی معافی چاہو، اور ان مشرکوں کے لیے (بڑی ہی) خرابی ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی میرے اور تمہارے درمیان کوئی امتیاز نہیں ہے۔ بجز وحی الٰہی کے پھر یہ بعد و حجاب کیوں؟ علاوہ ازیں میں جو دعوت توحید پیش کر رہاہوں، وہ بھی ایسی نہیں کہ عقل و فہم میں نہ آ سکے، پھر اس سے اعراض کیوں؟
41:6 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 41:6
Al-Mukhtasar
6- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان دشمنی رکھنے والوں سے کہہ دیں: میں تو تمھارے جیسا ایک بشر ہی ہوں۔ اللہ تعالیٰ میری طرف وحی کرتا ہے کہ تمھارا حقیقی معبود ایک ہی معبود ہے اور وہ ہے اللہ تعالیٰ، لہٰذا تم اس کی طرف پہنچانے والے راستے پر چلو اور اس سے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرو، نیز ہلاکت و عذاب ہے ان مشرکوں کے لیے جو غیراللہ کی عبادت کرتے ہیں یا اس اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 24
- الفاظ کی تعداد
- 16
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 477
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 477
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 478
آیت 41:6 کس سورت میں ہے؟
سورۃ حٰم السجدہ (فصلت). 114 میں سے سورت نمبر 41 · آیات کی تعداد: 54.
آیت 41:6 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 24.
آیت 41:6 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 477 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 477 · نسخ مصحف (612 صفحات): 478.
آیت 41:6 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 16.
آیت 41:6 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 41:6: حروف کی تعداد 73، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 41:6 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 41:6 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,224 ہے۔
سورۃ حٰم السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ حٰم السجدہ: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 41 پر ہے۔
سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے۔
کیا آیت 41:6 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 41:6 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ حٰم السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 794 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔