مواد پر جائیں

سورۃ حٰم السجدہ 41:5 فصلت

یہ سورۃ حٰم السجدہ کی 54 آیات میں سے آیت 5 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4223، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 477 پر ہے۔

وَقَالُواْ قُلُوبُنَا فِيٓ أَكِنَّةٖ مِّمَّا تَدۡعُونَآ إِلَيۡهِ وَفِيٓ ءَاذَانِنَا وَقۡرٞ وَمِنۢ بَيۡنِنَا وَبَيۡنِكَ حِجَابٞ فَٱعۡمَلۡ إِنَّنَا عَٰمِلُونَ

اور انہوں نے کہا کہ تو جس کی طرف ہمیں بلا رہا ہے ہمارے دل تو اس سے پردے میں ہیں1 اور ہمارے کانوں میں گرانی ہے2 اور ہم میں اور تجھ میں ایک حجاب ہے، اچھا تو اب اپنا کام کیے جا ہم بھی یقیناً کام کرنے والے ہیں.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 أَكِنَّةً، كِنَانٌ کی جمع ہے۔ پردہ۔ یعنی ہمارے دل اس بات سے پردوں میں ہیں کہ ہم تیری توحید وایمان کی دعوت کو سمجھ سکیں۔
  2. 2 وَقْرٌ کے اصل معنی بوجھ کےہیں، یہاں مراد بہرا پن ہے، جو حق کے سننے میں مانع تھا۔
  3. 3 یعنی ہمارے اور تیرے درمیان ایسا پردہ حائل ہے کہ تو جو کہتا ہے، وہ سن نہیں سکتے اور جوکرتا ہے اسے دیکھ نہیں سکتے۔ اس لیے تو ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دے اور ہم تجھے تیرےحال پر چھوڑ دیں، توہمارے دین پر عمل نہیں کرتا، ہم تیرے دین پر عمل نہیں کر سکتے۔

41:5 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ حٰم السجدہ
0/54
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي حٰم السجدہ 41:5 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 41:5

Al-Mukhtasar

5- انھوں نے کہا: ہمارے دل پردوں سے ڈھکے ہوئے ہیں اور وہ اسے نہیں سمجھتے جس کی طرف آپ ہمیں بلاتے ہیں اور ہمارے کانوں میں ایک بوجھ ہے، لہٰذا وہ اسے نہیں سنتے اور ہمارے اور آپ کے درمیان ایک پردہ ہے، لہٰذاآپ جو کہتے ہیں، ہم تک اس میں سے کوئی بات نہیں پہنچتی، اس لیے آپ اپنے طریقے پر عمل کریں، ہم اپنے طریقے پر عمل کرتے ہیں اور ہم ہرگز آپ کی پیروی نہیں کریں گے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
477
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
477
نسخ مصحف (612 صفحات)
478
آیت 41:5 کس سورت میں ہے؟

سورۃ حٰم السجدہ (فصلت). 114 میں سے سورت نمبر 41 · آیات کی تعداد: 54.

آیت 41:5 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 41:5 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 477 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 477 · نسخ مصحف (612 صفحات): 478.

آیت 41:5 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 41:5 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 41:5: حروف کی تعداد 75، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 41:5 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 41:5 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,223 ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ حٰم السجدہ: آیات کی تعداد 54۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 41 پر ہے۔

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ حٰم السجدہ مکی ہے۔

کیا آیت 41:5 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 41:5 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ حٰم السجدہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 54 آیات اور 794 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play