سورۃ المؤمن 40:10 غافر
یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 10 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4143، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 468 پر ہے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ يُنَادَوۡنَ لَمَقۡتُ ٱللَّهِ أَكۡبَرُ مِن مَّقۡتِكُمۡ أَنفُسَكُمۡ إِذۡ تُدۡعَوۡنَ إِلَى ٱلۡإِيمَٰنِ فَتَكۡفُرُونَ
بےشک جن لوگوں نے کفر کیا انہیں یہ آواز دی جائے گی کہ یقیناً اللہ کا تم پر غصہ ہونااس سے بہت زیاده ہے جو تم غصہ ہوتے تھے اپنے جی سے، جب تم ایمان کی طرف بلائے جاتے تھے پھر کفر کرنے لگتے تھے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 مَقْتٌ، سخت ناراضی کو کہتے ہیں۔ اہل کفر جو اپنے کو جہنم کی آگ میں جھلستے دیکھیں گے، تو اپنے آپ پر سخت ناراض ہوں گے، اس وقت ان سے کہا جائے گا کہ دنیا میں جب تمہیں ایمان کی دعوت دی جاتی تھی اور تم انکار کرتے تھے، تو اللہ تعالیٰ اس سے کہیں زیادہ تم پر ناراض ہوتا تھا جتنا تم آج اپنے آپ پر ہو رہے ہو۔ یہ اللہ کی اس ناراضی ہی کا نتیجہ ہے کہ آج تم جہنم میں ہو۔
40:10 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 40:10
Al-Mukhtasar
10- بلاشبہ جن لوگوں نے اللہ اور اس کے رسولوں کے ساتھ کفر کیا، قیامت کے دن جب انھیں دوزخ میں ڈالا جائے گا اور وہ خود پر غصے ہو رہے اور اپنے آپ پر لعن طعن کر رہے ہوں گے تو ان سے کہا جائے گا: آج جتنا غصہ تمھیں خود پر آرہا ہے، اللہ تعالیٰ کو اس سے کہیں زیادہ شدید غصہ تم پر اس وقت آتا تھا جب تمھیں دنیا میں اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے کی دعوت دی جاتی تھی تو تم اس کے ساتھ کفر کرتے اور اس کے ساتھ اور معبود بناتے تھے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 24
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 468
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 468
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 469
آیت 40:10 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.
آیت 40:10 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 24.
آیت 40:10 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 468 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 468 · نسخ مصحف (612 صفحات): 469.
آیت 40:10 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 40:10 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 40:10: حروف کی تعداد 66، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 40:10 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 40:10 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,143 ہے۔
سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔
سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المؤمن مکی ہے۔
کیا آیت 40:10 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 40:10 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔