مواد پر جائیں

سورۃ المؤمن 40:11 غافر

یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 11 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4144، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 468 پر ہے۔

قَالُواْ رَبَّنَآ أَمَتَّنَا ٱثۡنَتَيۡنِ وَأَحۡيَيۡتَنَا ٱثۡنَتَيۡنِ فَٱعۡتَرَفۡنَا بِذُنُوبِنَا فَهَلۡ إِلَىٰ خُرُوجٖ مِّن سَبِيلٖ

وه کہیں گے اے ہمارے پروردگار! تو نے ہمیں دوبار مارا اور دو بار ہی جلایا1 ، اب ہم اپنے گناہوں کے اقراری ہیں2، تو کیا اب کوئی راه نکلنے کی بھی ہے؟3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 جمہور مفسرین کی تفسیر کے مطابق، دو موتوں میں سے پہلی موت تو وہ نطفہ ہے جو باپ کی پشت میں ہوتا ہے۔ یعنی اس کے وجود (ہست) سے پہلےاس کے عدم وجود (نیست) کو موت سے تعبیر کیا گیا ہے۔ اور دوسری موت وہ ہے جس سے انسان اپنی زندگی گزار کر ہمکنار ہوتا اور اس کے بعد قبر میں دفن ہوتا ہے اور دو زندگیوں میں سے پہلی زندگی، یہ دینوی زندگی ہے، جس کا آغاز ولادت سے اور اختتام، وفات پرہوتا ہے۔ اور دوسری زندگی وہ ہے جو قیامت والے دن قبروں سے اٹھنے کے بعد حاصل ہوگی۔ انہی دو موتوں اور دو زندگیوں کاتذکرہ، «وَكُنْتُمْ أَمْوَاتًا فَأَحْيَاكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ» (البقرة: 28) میں بھی کیا گیا ہے۔
  2. 2 یعنی جہنم میں اعتراف کریں گے، جہاں اعتراف کا کوئی فائدہ نہیں اور وہاں پشیمان ہوں گے جہاں پشیمانی کی کوئی حیثیت نہیں۔
  3. 3 یہ وہی خواہش ہے جس کا تذکرہ قرآن مجیدمیں متعدد مقامات پر کیا گیا ہے کہ ہمیں دوبارہ زمین پر بھیج دیا جائے، تاکہ ہم نیکیاں کما کر لائیں۔

40:11 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المؤمن
0/85
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المؤمن 40:11 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 40:11

Al-Mukhtasar

11- کافر اس وقت اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہوئے کہیں گے جب ان کا اقرار اور توبہ انھیں کوئی فائدہ نہیں دے گی: اے ہمارے رب! تو نے ہمیں دو بار موت دی اس طرح کہ ہمارا کوئی وجود نہیں تھا، پھر تو نے ہمیں وجود بخشا اور وجود بخشنے کے بعد تو نے پھر ہمیں موت دی اور تو نے دو دفعہ ہمیں زندگی دی، اس طرح کہ ایک دفعہ عدم سے وجود بخشا اور پھر (قبروں سے) اٹھانے کے لیے زندہ کیا، ہم اپنے ان گناہوں کا اقرار کرتے ہیں جو ہم نے کیے۔ کیا آج جہنم سے نکلنے کی کوئی صورت ہے کہ ہم دنیا کی زندگی کی طرف لوٹ جائیں تاکہ اپنے اعمال درست کر لیں اور تو ہم سے راضی ہو جائے؟!

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
468
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
468
نسخ مصحف (612 صفحات)
469
آیت 40:11 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.

آیت 40:11 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 40:11 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 468 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 468 · نسخ مصحف (612 صفحات): 469.

آیت 40:11 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 40:11 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 40:11: حروف کی تعداد 65، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 40:11 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 40:11 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,144 ہے۔

سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔

سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المؤمن مکی ہے۔

کیا آیت 40:11 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 40:11 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play