سورۃ المؤمن 40:20 غافر
یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 20 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4153، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 469 پر ہے۔
وَٱللَّهُ يَقۡضِي بِٱلۡحَقِّۖ وَٱلَّذِينَ يَدۡعُونَ مِن دُونِهِۦ لَا يَقۡضُونَ بِشَيۡءٍۗ إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡبَصِيرُ
اور اللہ تعالیٰ ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے گا اس کے سوا جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں وه کسی چیز کا بھی فیصلہ نہیں کرسکتے1 ، بیشک اللہ تعالیٰ خوب سنتا خوب دیکھتا ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس لیے کہ انہیں کسی چیز کا علم ہے نہ کسی پر قدرت، وہ بےخبر بھی ہیں اور بےاختیار بھی، جب کہ فیصلے کے لیے علم و اختیار دونوں چیزوں کی ضرورت ہے اور یہ دونوں خوبیاں صرف اللہ کےپاس ہیں، اس لیے صرف اسی کو یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ فیصلہ کرے اور وہ یقیناً حق کے ساتھ فیصلہ فرمائے گا، کیونکہ اسےکسی کا خوف نہ ہوگا نہ کسی سے حرص وطمع۔
40:20 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 40:20
Al-Mukhtasar
20- اللہ تعالیٰ عدل و انصاف سے فیصلہ فرمائے گا، چنانچہ وہ کسی کی نیکیوں میں کمی کر کے اس پر ظلم کرے گا نہ گناہوں میں اضافہ کر کے۔ مشرک اللہ کے سوا جن کی عبادت کرتے ہیں، وہ کسی چیز کا فیصلہ نہیں کریں گے کیونکہ وہ کسی چیز کے مالک نہیں۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہی اپنے بندوں کی باتیں سننے والا اور ان کی نیتیں اور ان کے عمل دیکھنے والا ہے اور وہ ضرور ان پر انھیں جزا دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 24
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 469
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 469
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 470
آیت 40:20 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.
آیت 40:20 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 24.
آیت 40:20 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 469 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 469 · نسخ مصحف (612 صفحات): 470.
آیت 40:20 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 40:20 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 40:20: حروف کی تعداد 62، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 40:20 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 40:20 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,153 ہے۔
سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔
سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المؤمن مکی ہے۔
کیا آیت 40:20 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 40:20 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔