مواد پر جائیں

سورۃ المؤمن 40:21 غافر

یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 21 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4154، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 469 پر ہے۔

۞ أَوَلَمۡ يَسِيرُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ فَيَنظُرُواْ كَيۡفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلَّذِينَ كَانُواْ مِن قَبۡلِهِمۡۚ كَانُواْ هُمۡ أَشَدَّ مِنۡهُمۡ قُوَّةٗ وَءَاثَارٗا فِي ٱلۡأَرۡضِ فَأَخَذَهُمُ ٱللَّهُ بِذُنُوبِهِمۡ وَمَا كَانَ لَهُم مِّنَ ٱللَّهِ مِن وَاقٖ

کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں کہ دیکھتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا نتیجہ کیسا کچھ ہوا؟ وه باعتبار قوت و طاقت کے اور باعتبار زمین میں اپنی یادگاروں کے ان سے بہت زیاده تھے، پس اللہ نے انہیں ان کے گناہوں پر پکڑ لیا اور کوئی نہ ہوا جو انہیں اللہ کے عذاب سے بچا لیتا.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 گزشتہ آیات میں احوال آخرت کا بیان تھا، اب دنیا کے احوال سے انہیں ڈرایا جارہاہے کہ یہ لوگ ذرا زمین میں چل پھر کران قوموں کا انجام دیکھیں، جو ان سے پہلے اس جرم تکذیب میں ہلاک کی گئیں، جس کا ارتکاب یہ کر رہے ہیں درآں حالیکہ گزشتہ قومیں قوت وآثار میں ان سے کہیں بڑھ کر تھیں، لیکن جب ان پر اللہ کا عذاب آیا تو انہیں کوئی نہیں بچا سکا۔ اسی طرح تم پر بھی عذاب آسکتا ہے، اور اگر یہ آگیا تو پھر کوئی تمہارا پشت پناہ نہ ہوگا۔

40:21 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المؤمن
0/85
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المؤمن 40:21 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 40:21

Al-Mukhtasar

21- کیا یہ مشرک زمین میں چلے پھرے نہیں اور انھوں نے غور و فکر نہیں کیا کہ ان سے پہلے جھٹلانے والی امتوں کا انجام کیا ہوا۔ یقیناً ان کا انجام نہایت برا ہوا۔ وہ امتیں قوت و طاقت میں ان سے کہیں بڑھ کر تھیں اور انھوں نے زمین میں عمارتیں بنا کر ایسے نشانات چھوڑے جو نشانات ان مشرکوں نے بھی اس میں نہیں چھوڑے، پھر اللہ نے انھیں ان کے گناہوں کی وجہ سے ہلاک کر دیا اور انھیں اللہ کے عذاب سے بچانے والا کوئی نہ تھا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
30
مدینہ مصحف (604 صفحات)
469
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
469
نسخ مصحف (612 صفحات)
470
آیت 40:21 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.

آیت 40:21 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 40:21 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 469 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 469 · نسخ مصحف (612 صفحات): 470.

آیت 40:21 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 30.

آیت 40:21 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 40:21: حروف کی تعداد 119، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 40:21 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 40:21 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,154 ہے۔

سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔

سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المؤمن مکی ہے۔

کیا آیت 40:21 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 40:21 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play