مواد پر جائیں

سورۃ المؤمن 40:29 غافر

یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 29 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4162، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 470 پر ہے۔

يَٰقَوۡمِ لَكُمُ ٱلۡمُلۡكُ ٱلۡيَوۡمَ ظَٰهِرِينَ فِي ٱلۡأَرۡضِ فَمَن يَنصُرُنَا مِنۢ بَأۡسِ ٱللَّهِ إِن جَآءَنَاۚ قَالَ فِرۡعَوۡنُ مَآ أُرِيكُمۡ إِلَّا مَآ أَرَىٰ وَمَآ أَهۡدِيكُمۡ إِلَّا سَبِيلَ ٱلرَّشَادِ

اے میری قوم کے لوگو! آج تو بادشاہت تمہاری ہے کہ اس زمین پر تم غالب1 ہو لیکن اگر اللہ کا عذاب ہم پر آ گیا تو کون ہماری مدد کرے گا2؟ فرعون بوﻻ، میں تو تمہیں وہی رائے دے رہا ہوں جو خود دیکھ رہا ہوں اور میں تو تمہیں بھلائی کی راه ہی بتلا رہا ہوں.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی یہ اللہ کاتم پر احسان ہے کہ تمہیں زمین پر غلبہ عطا فرمایا اس کاشکر ادا کرو ! اور اس کے رسول کی تکذیب کر کے اللہ کی ناراضی مول نہ لو۔
  2. 2 یہ فوجی اور لشکر تمہارے کچھ کام نہ آئیں گے، نہ اللہ کے عذاب ہی کو ٹال سکیں گے اگر وہ آ گیا۔ یہاں تک اس مومن کا کلام تھا جو ایمان چھپائے ہوئے تھا۔
  3. 3 فرعون نے اپنے دنیوی جاہ و جلال کی بنیاد پر جھوٹ بولا اور کہا کہ میں جو کچھ دیکھ رہا ہوں، وہی تمہیں بتلا رہا ہوں اور میری بتلائی ہوئی راہ ہی صحیح ہے۔ حالانکہ ایسا نہیں تھا۔ وَمَا أَمْرُ فِرْعَوْنَ بِرَشِيدٍ (هود: 97)۔

40:29 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المؤمن
0/85
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المؤمن 40:29 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 40:29

Al-Mukhtasar

29- اے میری قوم! آج تو بادشاہت تمھاری ہے کہ تم سرزمینِ مصر میں غالب ہو، پھر اگر موسیٰ علیہ السلام کو قتل کرنے کی و جہ سے ہم پر اللہ کا عذاب آگیا تو ہمیں اس سے کون بچائے گا؟! فرعون نے کہا: میری رائے اور فیصلہ ہی قطعی ہے۔ میرا فیصلہ یہی ہے کہ شر اور فساد دور کرنے کے لیے میں موسیٰ( علیہ السلام ) کو قتل کر دوں اور میں تمھیں درست اور بھلائی کی راہ ہی بتلا رہا ہوں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
26
مدینہ مصحف (604 صفحات)
470
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
470
نسخ مصحف (612 صفحات)
471
آیت 40:29 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.

آیت 40:29 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 40:29 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 470 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 470 · نسخ مصحف (612 صفحات): 471.

آیت 40:29 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 26.

آیت 40:29 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 40:29: حروف کی تعداد 99، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 40:29 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 40:29 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,162 ہے۔

سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔

سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المؤمن مکی ہے۔

کیا آیت 40:29 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 40:29 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play