مواد پر جائیں

سورۃ المؤمن 40:28 غافر

یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 28 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4161، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 470 پر ہے۔

وَقَالَ رَجُلٞ مُّؤۡمِنٞ مِّنۡ ءَالِ فِرۡعَوۡنَ يَكۡتُمُ إِيمَٰنَهُۥٓ أَتَقۡتُلُونَ رَجُلًا أَن يَقُولَ رَبِّيَ ٱللَّهُ وَقَدۡ جَآءَكُم بِٱلۡبَيِّنَٰتِ مِن رَّبِّكُمۡۖ وَإِن يَكُ كَٰذِبٗا فَعَلَيۡهِ كَذِبُهُۥۖ وَإِن يَكُ صَادِقٗا يُصِبۡكُم بَعۡضُ ٱلَّذِي يَعِدُكُمۡۖ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَهۡدِي مَنۡ هُوَ مُسۡرِفٞ كَذَّابٞ

اور ایک مومن شخص نے، جو فرعون کے خاندان میں سے تھا اور اپنا ایمان چھپائے ہوئے تھا، کہا کہ کیا تم ایک شحض کو محض اس بات پر قتل کرتے ہو کہ وه کہتا ہے میرا رب اللہ ہے اور تمہارے رب کی طرف سے دلیلیں لے کر آیا ہے1 ، اگر وه جھوٹا ہو تو اس کا جھوٹ اسی پر ہے اور اگر وه سچا ہو، تو جس (عذاب) کا وه تم سے وعده کر رہا ہے اس میں سے کچھ نہ کچھ تو تم پر آ پڑے گا2، اللہ تعالیٰ اس کی رہبری نہیں کرتا جو حد سے گزر جانے والے اور جھوٹے ہیں.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی اللہ کی ربوبیت پر وہ ایمان یوں ہی نہیں رکھتا، بلکہ اس کے پاس اپنے اس موقف کی واضح دلیلیں ہیں۔
  2. 2 یہ اس نے بطور تنزل کے کہا، کہ اگر اس کے دلائل سے تم مطمئن نہیں اور اس کی صداقت اور اس کی دعوت کی صحت تم پر واضح نہیں ہوئی، تب بھی عقل و دانش اور احتیاط کا تقاضا ہے کہ اس کو اس کے حال پر چھوڑ دیا جائے، اس سے تعرض نہ کیا جائے۔ اگر وہ جھوٹا ہے تو اللہ تعالیٰ خود ہی اسے اس جھوٹ کی سزا دنیا و آخرت میں دے دے گا۔ اور اگر وہ سچا ہے اور تم نے اسے ایذائیں پہنچائیں تو پھر یقیناًوہ تمہیں جن عذابوں سے ڈراتا ہے، تم پران میں سے کوئی عذاب آ سکتا ہے۔
  3. 3 اس کا مطلب ہے کہ اگروہ جھوٹا ہوتا (جیساکہ تم باور کراتے ہو) تو اللہ تعالیٰ اسےدلائل و معجزات سے نہ نوازتا، جب کہ اس کے پاس یہ چیزیں موجود ہیں۔ دوسرا مطلب ہے کہ اگر وہ جھوٹا ہے تو اللہ تعالیٰ خود ہی اسے ذلیل اور ہلاک کر دے گا، تمہیں اس کے خلاف کوئی اقدام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

40:28 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المؤمن
0/85
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المؤمن 40:28 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 40:28

Al-Mukhtasar

28- قومِ فرعون کے اللہ پر ایمان رکھنے والے ایک آدمی نے ان کے موسیٰ علیہ السلام کو قتل کرنے کے ارادے پر تنقید کرتے ہوئے کہا جبکہ اس نے قوم سے اپنا ایمان چھپا رکھا تھا: کیا تم ایک آدمی کو بغیر کسی جرم کے صرف اتنی بات پر قتل کرنے کے درپے ہو کہ اس نے کہا ہے کہ میرا رب اللہ ہے جبکہ وہ ایسے دلائل اور معجزات بھی تمھارے سامنے پیش کر چکا ہے جو اس کے اپنے دعوے میں سچے ہونے پر دلالت کرنے والے ہیں کہ وہ اپنے رب کا بھیجا ہوا ہے؟! فرض کرو اگر وہ جھوٹا بھی ہے تو اس کے جھوٹ کا نقصان اسے ہی ہوگا اور اگر وہ سچا ہوا تو جس عذاب کا وہ تم سے وعدہ کر رہا ہے، اس کا کچھ نہ کچھ حصہ جلد تم پر آپڑے گا۔ بلاشبہ اللہ اس شخص کو حق کی توفیق نہیں دیتا جو اس کی حدوں کو پھلانگنے والا اور اس پر اور اس کے رسولوں پر جھوٹ باندھنے والا ہو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
39
مدینہ مصحف (604 صفحات)
470
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
470
نسخ مصحف (612 صفحات)
471
آیت 40:28 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.

آیت 40:28 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 40:28 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 470 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 470 · نسخ مصحف (612 صفحات): 471.

آیت 40:28 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 39.

آیت 40:28 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 40:28: حروف کی تعداد 144، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 40:28 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 40:28 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,161 ہے۔

سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔

سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المؤمن مکی ہے۔

کیا آیت 40:28 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 40:28 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play