سورۃ المؤمن 40:37 غافر
یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 37 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4170، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 471 پر ہے۔
أَسۡبَٰبَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ فَأَطَّلِعَ إِلَىٰٓ إِلَٰهِ مُوسَىٰ وَإِنِّي لَأَظُنُّهُۥ كَٰذِبٗاۚ وَكَذَٰلِكَ زُيِّنَ لِفِرۡعَوۡنَ سُوٓءُ عَمَلِهِۦ وَصُدَّ عَنِ ٱلسَّبِيلِۚ وَمَا كَيۡدُ فِرۡعَوۡنَ إِلَّا فِي تَبَابٖ
(ان) دروازوں تک پہنچ جاؤں اور موسیٰ کے معبود کو جھانک لوں1 اور بیشک میں سمجھتا ہوں وه جھوٹا ہے2 اور اسی طرح فرعون کی بدکرداریاں اسے بھلی دکھائی گئیں3 اور راه سے روک دیا گیا4 اور فرعون کی (ہر) حیلہ سازی تباہی میں ہی رہی.5
مترجم کے حواشی (5)
- 1 یعنی دیکھوں کہ آسمانوں پر کیاواقعی کوئی الہٰ ہے؟
- 2 اس بات میں کہ آسمان پر اللہ ہےجو آسمان و زمین کا خالق اور ان کا مدبر ہے۔ یااس بات میں کہ وہ اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہے۔
- 3 یعنی شیطان نے اس طرح اسے گمراہ کیے رکھا اور اس کے برے عمل اسے اچھے نظر آتے رہے۔
- 4 یعنی حق اور صواب (درست) راستے سے اسے روک دیا گیا اور وہ گمراہیوں کی بھول بھلیوں میں بھٹکتا رہا۔
- 5 تَبَابٌ۔ خسارہ، ہلاکت۔ یعنی فرعون نے جو تدبیراختیارکی، اس کا نتیجہ اس کے حق میں برا ہی نکلا۔ اور بالآخر اپنے لشکر سمیت پانی میں ڈبو دیا گیا۔
40:37 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 40:37
Al-Mukhtasar
37-تاکہ میں ان راستوں تک پہنچوں جو آسمانوں کی طرف لے جاتے ہیں اور موسیٰ( علیہ السلام ) کے اس معبود کو دیکھوں جس کے بارے میں وہ سمجھتا ہے کہ وہ معبود برحق ہے۔ بلاشبہ میرا خیال ہے کہ موسیٰ اپنے اس دعوے میں جھوٹا ہے۔ اسی طرح فرعون کی بدکرداریاں اس کے لیے سجا دی گئیں جب اس نے ہامان سے مطالبہ کیا جو بھی مطالبہ کیا اور اسے حق کے راستے سے پھیر کر گمراہی کی راہوں پر ڈال دیا گیا۔ فرعون نے اپنے باطل کے اظہار اور موسیٰ( علیہ السلام ) کے لائے ہوئے حق کو ختم کرنے کے لیے جو جو حیلے کیے، وہ سب بیکار گئے کیونکہ اس کا انجام ناکامی اور اپنی ہر کوشش میں نامرادی تھا اور ایسی بدبختی اس کے ساتھ چمٹی جو کبھی اس سے جدا نہ ہوگی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 24
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 471
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 471
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 472
آیت 40:37 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.
آیت 40:37 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 24.
آیت 40:37 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 471 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 471 · نسخ مصحف (612 صفحات): 472.
آیت 40:37 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 40:37 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 40:37: حروف کی تعداد 90، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 40:37 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 40:37 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,170 ہے۔
سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔
سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المؤمن مکی ہے۔
کیا آیت 40:37 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 40:37 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔