مواد پر جائیں

سورۃ المؤمن 40:39 غافر

یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 39 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4172، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 471 پر ہے۔

يَٰقَوۡمِ إِنَّمَا هَٰذِهِ ٱلۡحَيَوٰةُ ٱلدُّنۡيَا مَتَٰعٞ وَإِنَّ ٱلۡأٓخِرَةَ هِيَ دَارُ ٱلۡقَرَارِ

اے میری قوم! یہ حیات دنیا متاع فانی ہے1 ، (یقین مانو کہ قرار) اور ہمیشگی کا گھر تو آخرت ہی ہے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 جس کی زندگی چند روزہ ہے اور وہ بھی آخرت کے مقابلے میں صبح یا شام کی ایک گھڑی کے برابر۔
  2. 2 جس کو زوال اور فنا نہیں، نہ وہاں سے انتقال اورکوچ ہوگا۔ کوئی جنت میں جائے یا جہنم میں، دونوں کی زندگیاں ابدی ہوں گی۔ ایک راحت اور آرام کی زندگی۔ دوسری، شقاوت اور عذاب کی زندگی . موت اہل جنت کو آئے گی نہ اہل جہنم کو۔

40:39 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المؤمن
0/85
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المؤمن 40:39 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 40:39

Al-Mukhtasar

39- اے میری قوم! دنیا کی یہ زندگی صرف ختم ہونے والی لذتوں سے فائدہ اٹھانے کا نام ہے، اس لیے اس کا ختم ہونے والا ساز و سامان تمھیں کسی دھوکے میں مبتلا نہ کردے اور بلاشبہ آخرت کا گھر اپنی نہ ختم ہونے والی ہمیشہ کی نعمتوں کے باعث مستقل ٹھہرنے کا گھر ہے، لہٰذا تم اس کے لیے اللہ کی اطاعت کے کام کرو اور آخرت کے لیے عمل چھوڑ کر اپنی دنیا کی زندگی میں مصروف رہنے سے بچو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
11
مدینہ مصحف (604 صفحات)
471
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
471
نسخ مصحف (612 صفحات)
472
آیت 40:39 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.

آیت 40:39 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 40:39 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 471 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 471 · نسخ مصحف (612 صفحات): 472.

آیت 40:39 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 11.

آیت 40:39 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 40:39: حروف کی تعداد 46، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 40:39 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 40:39 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,172 ہے۔

سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔

سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المؤمن مکی ہے۔

کیا آیت 40:39 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 40:39 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play