سورۃ المؤمن 40:40 غافر
یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 40 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4173، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 471 پر ہے۔
مَنۡ عَمِلَ سَيِّئَةٗ فَلَا يُجۡزَىٰٓ إِلَّا مِثۡلَهَاۖ وَمَنۡ عَمِلَ صَٰلِحٗا مِّن ذَكَرٍ أَوۡ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤۡمِنٞ فَأُوْلَٰٓئِكَ يَدۡخُلُونَ ٱلۡجَنَّةَ يُرۡزَقُونَ فِيهَا بِغَيۡرِ حِسَابٖ
جس نے گناه کیا ہے اسے تو برابر برابر کا بدلہ ہی ہے1 اور جس نے نیکی کی ہے خواه وه مرد ہو یا عورت اور وه ایمان واﻻ ہو تو یہ لوگ2 جنت میں جائیں گے اور وہاں بےشمار روزی پائیں گے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی برائی کی مثل ہی جزاہو گی، زیادہ نہیں۔ اوراس کے مطابق ہی عذاب ہوگا۔ جو عدل وانصاف کا آئینہ دار ہوگا۔
- 2 یعنی وہ جو ایمان دار بھی ہوں گے اور اعمال صالحہ کے پابند بھی۔ اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ اعمال صالحہ کے بغیر محض ایمان یا ایمان کے بغیر اعمال صالحہ کی حیثیت اللہ کےہاں کچھ نہیں ہوگی، عنداللہ کامیابی کے لیے ایمان کے ساتھ عمل صالح اور عمل صالح کے ساتھ ایمان ضروری ہے۔
- 3 یعنی بغیر اندازے اور حساب کے نعمتیں ملیں گی اور ان کے ختم ہونے کابﮭی کوئی اندیشہ نہیں ہوگا۔
40:40 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 40:40
Al-Mukhtasar
40- جس نے کوئی برا عمل کیا تو اسے اس کے برے عمل کی مثل سزا ہوگی اور اسے اس سے زیادہ عذاب نہیں دیا جائے گا۔ جس نے کوئی نیک عمل کیا جس سے اس کا مقصد اللہ کی رضا تھی، عمل کرنے والا مرد ہو یا عورت، بشرطیکہ وہ اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھتا ہو، تو ان اچھی اور قابلِ تعریف صفات والے یہ لوگ قیامت کے دن جنت میں داخل ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ نے اس میں کبھی نہ ختم ہونے والی دائمی نعمتوں اور پھلوں کی صورت میں جو کچھ محفوظ کر رکھا ہے، وہ اس میں سے انھیں بغیر حساب کے رزق دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 24
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 471
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 471
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 472
آیت 40:40 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.
آیت 40:40 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 24.
آیت 40:40 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 471 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 471 · نسخ مصحف (612 صفحات): 472.
آیت 40:40 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 40:40 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 40:40: حروف کی تعداد 87، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 40:40 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 40:40 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,173 ہے۔
سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔
سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المؤمن مکی ہے۔
کیا آیت 40:40 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 40:40 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔