مواد پر جائیں

سورۃ المؤمن 40:44 غافر

یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 44 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4177، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 472 پر ہے۔

فَسَتَذۡكُرُونَ مَآ أَقُولُ لَكُمۡۚ وَأُفَوِّضُ أَمۡرِيٓ إِلَى ٱللَّهِۚ إِنَّ ٱللَّهَ بَصِيرُۢ بِٱلۡعِبَادِ

پس آگے چل کر تم میری باتوں کو یاد کرو گے1 میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں2، یقیناً اللہ تعالیٰ بندوں کا نگراں ہے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 عنقریب وہ وقت آئے گا جب میری باتوں کی صداقت، اور جن باتوں سےروکتا تھا،ان کی شناعت تم پر واضح ہو جائےگی، پھر تم ندامت کا اظہار کرو گے، مگر وہ وقت ایسا ہوگا کہ ندامت بھی کوئی فائدہ نہیں دےگی۔
  2. 2 یعنی اسی پر بھروسہ کرتا اور اسی سے ہر وقت استعانت کرتا ہوں اور تم سے بیزاری اور قطع تعلق کا اعلان کرتاہوں۔
  3. 3 وہ انہیں دیکھ رہا ہے۔ پس وہ مستحق ہدایت کو ہدایت سے نوازتا اور ضلالت کا استحقاق رکھنے والے کو ضلالت سے ہمکنار کرتا ہے۔ ان امور میں جو حکمتیں ہیں، ان کو وہی خوب جانتا ہے۔

40:44 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المؤمن
0/85
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المؤمن 40:44 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 40:44

Al-Mukhtasar

44- مگر انھوں نے اس کی نصیحتوں کو رد کر دیا تو اس نے کہا: عنقریب تم میری ان نصیحتوں کو یاد کرو گے جو میں نے تمھیں کی ہیں اور انھیں قبول نہ کرنے پر حسرت و افسوس کرو گے۔ میں اپنے تمام معاملات اکیلے اللہ ہی کے سپرد کرتا ہوں۔ بلاشبہ بندوں کے اعمال میں سے کوئی چیز اللہ تعالیٰ سے چھپی ہوئی نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
12
مدینہ مصحف (604 صفحات)
472
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
472
نسخ مصحف (612 صفحات)
473
آیت 40:44 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.

آیت 40:44 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 40:44 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 472 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 472 · نسخ مصحف (612 صفحات): 473.

آیت 40:44 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 12.

آیت 40:44 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 40:44: حروف کی تعداد 50، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 40:44 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 40:44 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,177 ہے۔

سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔

سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المؤمن مکی ہے۔

کیا آیت 40:44 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 40:44 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play