مواد پر جائیں

سورۃ المؤمن 40:43 غافر

یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 43 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4176، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 472 پر ہے۔

لَا جَرَمَ أَنَّمَا تَدۡعُونَنِيٓ إِلَيۡهِ لَيۡسَ لَهُۥ دَعۡوَةٞ فِي ٱلدُّنۡيَا وَلَا فِي ٱلۡأٓخِرَةِ وَأَنَّ مَرَدَّنَآ إِلَى ٱللَّهِ وَأَنَّ ٱلۡمُسۡرِفِينَ هُمۡ أَصۡحَٰبُ ٱلنَّارِ

یہ یقینی امر ہے1 کہ تم مجھے جس کی طرف بلا رہے ہو وه تو نہ دنیا میں پکارے جانے کے قابل ہے2 نہ آخرت میں3، اور یہ (بھی یقینی بات ہے) کہ ہم سب کا لوٹنا اللہ کی طرف ہے4 اور حد سے گزر جانے والے ہی (یقیناً) اہل دوزخ ہیں.5

مترجم کے حواشی (5)
  1. 1 لا جَرَمَ یہ بات یقینی ہے، یا اس میں جھوٹ نہیں ہے۔
  2. 2 یعنی وہ کسی کی پکار سننے کی استعداد ہی نہیں رکھتے کہ کسی کونفع پہنچا سکیں یا الوہیت کا استحقاق انہیں حاصل ہو۔ اس کا تقریباً وہی مفہوم ہے جو اس آیت اور اس جیسی دیگر متعدد آیات میں بیان کیا گیا ہے، وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّنْ يَدْعُو مِنْ دُونِ اللَّهِ مَنْ لا يَسْتَجِيبُ لَهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَهُمْ عَنْ دُعَائِهِمْ غَافِلُونَ (الأحقاف: 5) إِنْ تَدْعُوهُمْ لا يَسْمَعُوا دُعَاءَكُمْ وَلَوْ سَمِعُوا مَا اسْتَجَابُوا لَكُمْ (فاطر: 14) اگر تم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار سنتے ہی نہیں اور اگر بالفرض سن بھی لیں تو قبول نہیں کر سکتے۔
  3. 3 یعنی آخرت میں ہی وہ پکار سن کر کسی کو عذاب سے چھڑانے پر یا شفاعت ہی کرنے پر قادر ہوں؟ یہ بھی ممکن نہیں ہے۔ ایسی چیزیں بھلا اس لائق ہو سکتی ہیں کہ وہ معبود بنیں اور ان کی عبادت کی جائے؟
  4. 4 جہاں ہر ایک کا حساب ہوگا اور عمل کے مطابق اچھی یا بری جزا دی جائےگی۔
  5. 5 یعنی کافر و مشرک، جو اللہ کی نافرمانی میں ہرحد سے تجاوز کر جاتے ہیں، اس طرح جو بہت زیادہ گناہ گار مسلمان ہوں گے، جن کی نافرمانیاں اسراف کی حد تک پہنچی ہوئی ہوں گی، انہیں بھی کچھ عرصہ جہنم کی سزا بھگتنی ہوگی۔ تاہم بعدمیں شفاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم یا اللہ کی مشیت سے ان کو جہنم سے نکال کر جنت میں داخل کر دیا جائےگا۔

40:43 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المؤمن
0/85
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المؤمن 40:43 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 40:43

Al-Mukhtasar

43- حقیقت یہ ہے کہ جس پر ایمان لانے اور جس کی اطاعت کرنے کی تم مجھے دعوت دیتے ہو، اس کی تو کوئی دعوت ایسی ہے ہی نہیں جس کی طرف دنیا اور آخرت میں حق کے ساتھ بلایا جائے اور نہ وہ پکارنے والے کی دعا قبول کرتا ہے۔ یقیناً ہم سب کو اللہ ہی کی طرف لوٹنا ہے اور بلاشبہ کفر اور گناہوں میں حد سے بڑھنے والے ہی دوزخی ہیں جنھیں قیامت کے دن ہر صورت میں آگ میں داخل ہونا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
472
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
472
نسخ مصحف (612 صفحات)
473
آیت 40:43 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.

آیت 40:43 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 40:43 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 472 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 472 · نسخ مصحف (612 صفحات): 473.

آیت 40:43 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 40:43 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 40:43: حروف کی تعداد 85، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 40:43 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 40:43 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,176 ہے۔

سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔

سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المؤمن مکی ہے۔

کیا آیت 40:43 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 40:43 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play