سورۃ المؤمن 40:56 غافر
یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 56 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4189، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 473 پر ہے۔
إِنَّ ٱلَّذِينَ يُجَٰدِلُونَ فِيٓ ءَايَٰتِ ٱللَّهِ بِغَيۡرِ سُلۡطَٰنٍ أَتَىٰهُمۡ إِن فِي صُدُورِهِمۡ إِلَّا كِبۡرٞ مَّا هُم بِبَٰلِغِيهِۚ فَٱسۡتَعِذۡ بِٱللَّهِۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡبَصِيرُ
جو لوگ باوجود اپنے پاس کسی سند کے نہ ہونے کے آیات الٰہی میں جھگڑا کرتے ہیں ان کے دلوں میں بجز نری بڑائی کے اور کچھ نہیں وه اس تک پہنچنے والے ہی نہیں1 ، سو تو اللہ کی پناه مانگتا ره بیشک وه پورا سننے واﻻ اور سب سے زیاده دیکھنے واﻻ ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی وہ لوگ جو بغیر آسمانی دلیل کے بحث و حجت کرتے ہیں، یہ محض تکبر کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں، تاہم اس سے جو ان کامﻘﺼﺪ ہے کہ حق کمزور اور باطل مضبوط ہو، وہ ان کو حاصل نہیں ہوگا۔
40:56 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 40:56
Al-Mukhtasar
56- بلاشبہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کی آیات کو جھٹلانے کے لیے بغیر کسی دلیل اور حجت کے جو ان کے پاس اللہ کی طرف سے آئی ہو، ان آیات کے بارے میں جھگڑتے ہیں، وہ صرف حق کے خلاف تکبر اور اس پر غلبہ پانے کی غرض سے ایسا کرتے ہیں۔ وہ حق پر غالب آنے کے اپنے ان ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، چنانچہ اے رسول ( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ اللہ کی پناہ طلب کرتے رہیں۔ بلاشبہ وہ اپنے بندوں کے اقوال خوب سننے والا اور ان کے اعمال خوب دیکھنے والا ہے۔ اس سے ان کی کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں اور وہ انھیں ان اعمال و اقوال کا بدلہ ضرور دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 24
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 473
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 473
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 474
آیت 40:56 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.
آیت 40:56 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 24.
آیت 40:56 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 473 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 473 · نسخ مصحف (612 صفحات): 474.
آیت 40:56 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 40:56 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 40:56: حروف کی تعداد 90، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 40:56 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 40:56 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,189 ہے۔
سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔
سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المؤمن مکی ہے۔
کیا آیت 40:56 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 40:56 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔