سورۃ المؤمن 40:58 غافر
یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 58 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4191، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 473 پر ہے۔
وَمَا يَسۡتَوِي ٱلۡأَعۡمَىٰ وَٱلۡبَصِيرُ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ وَلَا ٱلۡمُسِيٓءُۚ قَلِيلٗا مَّا تَتَذَكَّرُونَ
اندھا اور بینا برابر نہیں نہ وه لوگ جو ایمان ﻻئے اور بھلے کام کیے بدکاروں کے (برابر ہیں)1 ، تم (بہت) کم نصیحت حاصل کر رہے ہو.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 مطلب ہے جس طرح بینا اور نابینا برابر نہیں، اسی طرح مومن و کافر اور نیکوکار اور بدکار برابر نہیں، بلکہ قیامت کے دن ان کے درمیان جو عظیم فرق ہوگا، وہ بالکل واضح ہو کر سامنے آئے گا۔
40:58 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 40:58
Al-Mukhtasar
58- اندھا اور دیکھنے والا برابر نہیں اور نہ وہ جو اللہ پر ایمان لائے اور انھوں نے اس کے رسولوں کی تصدیق کی اور نیک اعمال کیے، ان لوگوں کے برابر ہو سکتے ہیں جو فاسد عقیدے اور گناہوں کی صورت میں برے اعمال کرتے ہیں۔ تم کم ہی نصیحت حاصل کر رہے ہوکیونکہ اگر تم نصیحت حاصل کرتے تو تمھیں دونوں گروہوں کا فرق اچھی طرح معلوم ہو جاتا اور تم اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ان لوگوں میں شامل ہونے کی کوشش کرتے جو ایمان لائے اور انھوں نے نیک عمل کیے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 24
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 473
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 473
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 474
آیت 40:58 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.
آیت 40:58 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 24.
آیت 40:58 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 473 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 473 · نسخ مصحف (612 صفحات): 474.
آیت 40:58 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 40:58 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 40:58: حروف کی تعداد 68، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 40:58 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 40:58 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,191 ہے۔
سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔
سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المؤمن مکی ہے۔
کیا آیت 40:58 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 40:58 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔