سورۃ المؤمن 40:78 غافر
یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 78 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4211، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 476 پر ہے۔
وَلَقَدۡ أَرۡسَلۡنَا رُسُلٗا مِّن قَبۡلِكَ مِنۡهُم مَّن قَصَصۡنَا عَلَيۡكَ وَمِنۡهُم مَّن لَّمۡ نَقۡصُصۡ عَلَيۡكَۗ وَمَا كَانَ لِرَسُولٍ أَن يَأۡتِيَ بِـَٔايَةٍ إِلَّا بِإِذۡنِ ٱللَّهِۚ فَإِذَا جَآءَ أَمۡرُ ٱللَّهِ قُضِيَ بِٱلۡحَقِّ وَخَسِرَ هُنَالِكَ ٱلۡمُبۡطِلُونَ
یقیناً ہم آپ سے پہلے بھی بہت سے رسول بھیج چکے ہیں جن میں سے بعض کے (واقعات) ہم آپ کو بیان کر چکے ہیں اور ان میں سے بعض کے (قصے) تو ہم نے آپ کو بیان ہی1 نہیں کیے اور کسی رسول کا یہ (مقدور) نہ تھا کہ کوئی معجزه اللہ کی اجازت کے بغیر ﻻ سکے2 پھر جس وقت اللہ کا حکم آئےگا3 حق کے ساتھ فیصلہ کر دیا جائے گا4 اور اس جگہ اہل باطل خسارے میں ره جائیں گے.
مترجم کے حواشی (4)
- 1 اور یہ تعداد میں، بہ نسبت ان کے جن کے واقعات بیان کیے گئے ہیں۔ بہت زیادہ ہیں۔ اس لیے کہ قرآن کریم میں تو صرف 25 ، انبیا ورسل کا ذکر اور ان کی قوموں کے حالات بیان کیے گئے ہیں۔
- 2 آیت سے مراد یہاں معجزہ اور خرق عادت واقعہ ہے، جو پیغمبر کی صداقت پر دلالت کرے۔ کفار، پیغمبروں سے مطالبے کرتے رہے کہ ہمیں فلاں فلاں چیز دکھاؤ ، جیسے خود نبی کریم ﹲ سےکفار مکہ نے کئی چیزوں کا مطالبہ کیا، جس کی تفصیل سورۂ بنی اسرائیل 90- 93 میں موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ فرما رہا ہے کہ کسی پیغمبر کے اختیار میں یہ نہیں تھا۔ کہ وہ اپنی قوموں کے مطالبے پر ان کوکوئی معجزہ صادر کر کے دکھلا دے۔ یہ صرف ہمارے اختیار میں تھا، بعض نبیوں کو تو ابتدا ہی سے معجزے دے دیے گئے تھے۔ بعض قوموں کو ان کے مطالبے پرمعجزہ دکھلاگیا گیا اور بعض کو مطالبے کے باوجود نہیں دکھلایا گیا۔ ہماری مشیت کے مطابق اس کا فیصلہ ہوتا تھا۔ کسی نبی کے ہاتھ میں یہ اختیار نہیں تھا کہ وہ جب چاہتا، معجزہ صادر کر کے دکھلا دیتا۔ اس سے ان لوگوں کی واضح تردید ہوتی ہے، جو بعض اولیا کی طرف یہ باتیں منسوب کرتےہیں کہ وہ جب چاہتے ہیں اور جس طرح چاہتے، خرق عادت امور (کرامات) کا اظہار کر دیتے تھے۔ جیسے شیخ عبدالقادر جیلانی کے لیے بیان کیا جاتا ہے۔ یہ سب من گھڑت قصے کہانیاں ہیں، جب اللہ نے پیغمبروں کو یہ اختیار نہیں دیا، جن کو اپنی صداقت کے ثبوت کےلیے، اس کی ضرورت بھی تھی تو کسی ولی کو یہ اختیار کیونکرمل سکتا ہے؟ بالخصوص جب کہ ولی کو اس کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ کیونکہ نبی کی نبوت پر ایمان لانا ضروری ہوتا ہے، اس لیے معجزہ ان کی ضرورت تھی۔ لیکن اللہ کی حکمت و مشیت اس کی مقتضی نہ تھی، اس لیے یہ قوت کسی نبی کو نہیں دی گئی۔ ولی کی ولایت پر ایمان رکھنا ضروری نہیں ہے، اس لیے انہیں معجزے اور کرامات کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ انہیں اللہ تعالیٰ یہ اختیار بلا ضرورت کیوں عطا کر سکتا ہے؟
- 3 یعنی دنیا یا آخرت میں جب ان کے عذاب کا وقت معین آ جائے گا۔
- 4 یعنی ان کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر دیا جائے گا۔ اہل حق کو نجات اور اہل باطل کو عذاب۔
40:78 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 40:78
Al-Mukhtasar
78- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! یقیناً ہم نے آپ سے پہلے کئی رسول ان کی امتوں کی طرف بھیجے تو انھوں نے انھیں جھٹلا دیا اور تکلیفیں دیں مگر انھوں نے ان کے جھٹلانے اور تکلیفیں دینے پر صبر کیا۔ ان رسولوں میں سے کچھ وہ ہیں جن کے واقعات ہم نے آپ کے سامنے بیان کر دیے ہیں اور کچھ وہ ہیں جن کی خبریں آپ سے بیان نہیں کیں۔ کسی رسول کے اختیار میں نہ تھا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی مرضی کے بغیراپنی طرف سے اپنی قوم کے پاس کوئی معجزہ لا سکے، اس لیے کافروں کا اپنے رسولوں سے معجزات لانے کا مطالبہ کرنا ظلم ہے۔ پھر جب فتح یا رسولوں اور ان کی قوموں کے درمیان قطعی فیصلے کا حکم الٰہی آیا تو اس نے ان کے درمیان عدل سے فیصلہ فرما دیا، چنانچہ کافروں کو ہلاک کر دیا گیا اور رسول نجات پا گئے۔ اس وقت جب وہ اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کر رہا تھا تو اہلِ باطل ناکام و نامراد ہو گئے کیونکہ انھوں نے کفر کرکے خود کو ہلاکت کے گڑھے میں گرا دیا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 24
- الفاظ کی تعداد
- 32
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 476
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 476
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 477
آیت 40:78 کس سورت میں ہے؟
سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.
آیت 40:78 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 24.
آیت 40:78 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 476 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 476 · نسخ مصحف (612 صفحات): 477.
آیت 40:78 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 32.
آیت 40:78 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 40:78: حروف کی تعداد 124، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 40:78 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 40:78 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,211 ہے۔
سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔
سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ المؤمن مکی ہے۔
کیا آیت 40:78 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 40:78 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔