مواد پر جائیں

سورۃ المؤمن 40:77 غافر

یہ سورۃ المؤمن کی 85 آیات میں سے آیت 77 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4210، پارہ 24۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 475 پر ہے۔

فَٱصۡبِرۡ إِنَّ وَعۡدَ ٱللَّهِ حَقّٞۚ فَإِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعۡضَ ٱلَّذِي نَعِدُهُمۡ أَوۡ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِلَيۡنَا يُرۡجَعُونَ

پس آپ صبر کریں اللہ کا وعده قطعاً سچا ہے1 ، انہیں ہم نے جو وعدے دے رکھے ہیں ان میں سے کچھ ہم آپ کو دکھائیں2 یا (اس سے پہلے) ہم آپ کو وفات دے دیں، ان کا لوٹایا جانا تو ہماری ہی طرف ہے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 کہ ہم کافروں سے انتقام لیں گے۔ یہ وعدہ جلدی بھی پورا ہو سکتا ہے یعنی دنیا میں ہی ہم ان کی گرفت کرلیں یا حسب مشیت الٰہی تاخیر بھی ہو سکتی ہے، یعنی قیامت والے دن ہم انہیں سزا دیں۔ تاہم یہ بات یقینی ہے کہ یہ اللہ کی گرفت سے بچ کر کہیں جا نہیں سکتے۔
  2. 2 یعنی آپ کی زندگی میں ان کو مبتلائے عذاب کر دیں۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا، اللہ نے کافروں سے انتقام لے کر مسلمانوں کی آنکھوں کوٹھنڈا کیا، جنگ بدرمیں ستر کافر مارے گئے، 8 ہجری میں مکہ فتح ہو گیا اور پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں ہی پورا جزیرۂ عرب مسلمانوں کے زیر نگیں آ گیا۔
  3. 3 یعنی اگر کافر دنیوی مواخذہ و عذاب سے بچ بھی گئے تو آخر جائیں گے کہاں؟ آخر میرے پاس ہی آئینگے، جہاں ان کے لیے سخت عذاب تیار ہے۔

40:77 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ المؤمن
0/85
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي المؤمن 40:77 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 40:77

Al-Mukhtasar

جب رسول اکرم صلى اللہ عليہ وسلم نے اپنی قوم کی طرف سے جو بھی تکلیفیں برداشت کیں ، تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو صبر کرنے کا حکم دیا اور آپ سے مدد و نصرت کا وعدہ کر کے آپ کو تسلی دی، چنانچہ فرمایا:

77- اے رسول ( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ اپنی قوم کے تکلیف پہنچانے اور جھٹلانے پر صبر کریں۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے آپ سے مدد کا جو وعدہ کیا ہے، وہ برحق ہے جس میں کوئی شک و شبہ نہیں۔ ہم نے انھیں عذاب کے جو وعدے دے رکھے ہیں، اس کا کچھ حصہ ہم اگر آپ کو آپ کی زندگی میں دکھائیں، جیسا کہ بدر کے دن ہوا، یا ہم اس سے پہلے آپ کو فوت کر لیں، تو قیامت کے دن وہ ہمارے اکیلے ہی کی طرف لوٹائے جائیں گے، پھر ہم انھیں ان کے اعمال کا بدلہ دیں گے اور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے انھیں آگ میں داخل کریں گے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
24
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
475
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
475
نسخ مصحف (612 صفحات)
476
آیت 40:77 کس سورت میں ہے؟

سورۃ المؤمن (غافر). 114 میں سے سورت نمبر 40 · آیات کی تعداد: 85.

آیت 40:77 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 24.

آیت 40:77 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 475 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 475 · نسخ مصحف (612 صفحات): 476.

آیت 40:77 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 40:77 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 40:77: حروف کی تعداد 58، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 40:77 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 40:77 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,210 ہے۔

سورۃ المؤمن میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ المؤمن: آیات کی تعداد 85۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 40 پر ہے۔

سورۃ المؤمن مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ المؤمن مکی ہے۔

کیا آیت 40:77 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 40:77 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ المؤمن کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 85 آیات اور 1,219 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play