مواد پر جائیں

سورۃ ہود 11:101 هود

یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 101 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1574، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 233 پر ہے۔

وَمَا ظَلَمۡنَٰهُمۡ وَلَٰكِن ظَلَمُوٓاْ أَنفُسَهُمۡۖ فَمَآ أَغۡنَتۡ عَنۡهُمۡ ءَالِهَتُهُمُ ٱلَّتِي يَدۡعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ مِن شَيۡءٖ لَّمَّا جَآءَ أَمۡرُ رَبِّكَۖ وَمَا زَادُوهُمۡ غَيۡرَ تَتۡبِيبٖ

ہم نے ان پر کوئی ﻇلم نہیں کیا1 ، بلکہ خود انہوں نے ہی اپنے اوپر ﻇلم کیا2، اور انہیں ان کے معبودوں نے کوئی فائده نہ پہنچایا جنہیں وه اللہ کے سوا پکارا کرتے تھے، جب کہ تیرے پروردگار کا حکم آپہنچا، بلکہ اور ان کا نقصان ہی انہوں نے بڑھا دیا.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 ان کو عذاب اور ہلاکت سے دو چار کر کے۔
  2. 2 کفر ومعاصی کا ارتکاب کر کے۔
  3. 3 جب کہ ان کا عقیدہ یہ تھا کہ یہ انہیں نقصان سے بچائیں گے اور فائدہ پہنچائیں گے۔ لیکن جب اللہ کا عذاب آیا تو واضح ہوگیا کہ ان کا یہ عقیدہ فاسد تھا، اور یہ بات ثابت ہوگئی کہ اللہ کے سوا کوئی کسی کو نفع نقصان پہنچانے پر قادر نہیں۔

11:101 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ہود
0/123
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ہود 11:101 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 11:101

Al-Mukhtasar

101- ہم نے انھیں تباہ کر کے ان پر ظلم نہیں کیا لیکن انھوں نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کر کے اپنے آپ کو ہلاکت کے گڑھوں میں ڈال کر خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کیا۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! جب آپ کے رب کا حکم آگیا کہ انھیں تباہ کر دیا جائے تو ان کے وہ معبود ان سے اللہ کا عذاب نہ ٹال سکے جن کی وہ اللہ کے سوا عبادت کرتے تھے بلکہ ان کے ان معبودوں نے ان کی تباہی، بربادی اور نقصان میں اضافہ ہی کیا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
12
الفاظ کی تعداد
24
مدینہ مصحف (604 صفحات)
233
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
233
نسخ مصحف (612 صفحات)
234
آیت 11:101 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.

آیت 11:101 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 12.

آیت 11:101 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 233 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 233 · نسخ مصحف (612 صفحات): 234.

آیت 11:101 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 24.

آیت 11:101 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 11:101: حروف کی تعداد 94، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 11:101 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 11:101 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,574 ہے۔

سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔

سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ہود مکی ہے۔

کیا آیت 11:101 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 11:101 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play