سورۃ ہود 11:110 هود
یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 110 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1583، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 234 پر ہے۔
وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَا مُوسَى ٱلۡكِتَٰبَ فَٱخۡتُلِفَ فِيهِۚ وَلَوۡلَا كَلِمَةٞ سَبَقَتۡ مِن رَّبِّكَ لَقُضِيَ بَيۡنَهُمۡۚ وَإِنَّهُمۡ لَفِي شَكّٖ مِّنۡهُ مُرِيبٖ
یقیناً ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب دی۔ پھر اس میں اختلاف کیا گیا،1 اگر پہلے ہی آپ کے رب کی بات صادر نہ ہوگئی ہوتی تو یقیناً ان کا فیصلہ کر دیا جاتا2، انہیں تو اس میں سخت شبہ ہے.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی کسی نے اس کتاب کو مانا اور کسی نے نہیں مانا۔ یہ نبی کو تسلی دی جا رہی ہے کہ پچھلے انبیاء کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوتا آیا ہے، کچھ لوگ ان پر ایمان لانے والے ہوتے اور دوسرے تکذیب کرنے والے۔ اس لئے آپ اپنی تکذیب سے نہ گھبرائیں۔
- 2 اس سے مراد یہ ہے کہ اگر اللہ تعالٰی نے پہلے ہی سے ان کے لئے عذاب کا ایک وقت مقرر کیا ہوا نہ ہوتا تو وہ انہیں فورا ہلاک کر ڈالتا۔
11:110 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 11:110
Al-Mukhtasar
110- یقیناً ہم نے موسیٰ علیہ السلام کو تورات عطا کی تو لوگوں نے اس میں اختلاف کیا۔ بعض لوگ اس پر ایمان لائے اور بعض نے کفر کیا۔ اگر اللہ تعالیٰ کا پہلے سے فیصلہ نہ ہوتا کہ وہ جلدی عذاب نہیں دے گا بلکہ کسی حکمت کے تحت اسے قیامت تک ٹال دے گا تو جس عذاب کے وہ دنیا میں حقدار ٹھہر چکے تھے، وہ ضرور ان پر نازل ہوجاتا۔ یہود، مشرک اور کافر اس قرآن کے بارے میں پریشان کر دینے والے شک و شبہ کا شکار ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 12
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 234
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 234
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 235
آیت 11:110 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.
آیت 11:110 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 12.
آیت 11:110 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 234 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 234 · نسخ مصحف (612 صفحات): 235.
آیت 11:110 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 11:110 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 11:110: حروف کی تعداد 72، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 11:110 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 11:110 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,583 ہے۔
سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔
سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ہود مکی ہے۔
کیا آیت 11:110 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 11:110 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔