سورۃ ہود 11:20 هود
یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 20 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1493، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 224 پر ہے۔
أُوْلَٰٓئِكَ لَمۡ يَكُونُواْ مُعۡجِزِينَ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَمَا كَانَ لَهُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ مِنۡ أَوۡلِيَآءَۘ يُضَٰعَفُ لَهُمُ ٱلۡعَذَابُۚ مَا كَانُواْ يَسۡتَطِيعُونَ ٱلسَّمۡعَ وَمَا كَانُواْ يُبۡصِرُونَ
نہ یہ لوگ دنیا میں اللہ کو ہرا سکے اور نہ ان کا کوئی حمایتی اللہ کے سوا ہوا، ان کے لئے عذاب دگنا کیا جائے گا نہ یہ سننے کی طاقت رکھتے تھے اور نہ یہ دیکھتے ہی تھے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی ان کا حق سے اعراض اور بغض اس انتہا تک پہنچا ہوا تھا کہ یہ اسے سننے اور دیکھنے کی طاقت ہی نہیں رکھتے تھے یا یہ مطلب ہے کہ اللہ نے ان کو کان اور آنکھیں تو دی تھیں لیکن انہوں نے ان سے کوئی بات نہ سنی اور نہ دیکھی۔ گویا: «فَمَآ اَغْنٰى عَنْهُمْ سَمْعُهُمْ وَلَآ اَبْصَارُهُمْ وَلَآ اَفْــِٕدَتُهُمْ مِّنْ شَيْءٍ» (الاحقاف:26) ”نہ ان کے کانوں نے انہیں کوئی فائدہ پہنچایا، نہ ان کی آنکھوں اور دلوں نے“، کیونکہ وہ حق سننے سے بہرے اور حق دیکھنے سے اندھے بنے رہے، جس طرح کہ وہ جہنم میں داخل ہوتے ہوئے کہیں گے، «لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ اَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِيْٓ اَصْحٰبِ السَّعِيْرِ» (الملک:10) ”اگر ہم سنتے اور عقل سے کام لیتے تو آج جنہم میں نہ جاتے“۔
11:20 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 11:20
Al-Mukhtasar
20- بیان کی گئی صفات والے لوگوں پر جب اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوگا تو انھیں زمین میں بھاگ کر چھپنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ملے گی اور اللہ کے سوا ان کے جو مددگار اور اتحادی ہیں، وہ بھی ان سے اللہ کا عذاب ٹال نہیں سکیں گے۔ اللہ تعالیٰ کی راہ سے منہ موڑنے اور دوسروں کو بھی اس سے روکنے کی وجہ سے روز قیامت ان کا عذاب اور بڑھا دیا جائے گا۔ وہ دنیا میں حق و ہدایت قبول کرنے کی غرض سے سننے کی قدرت نہیں رکھتے تھے اور نہ کائنات میں اللہ تعالیٰ کی نشانیوں پر غور کرتے تھے کہ انھیں فائدہ ہو۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ حق سے شدید نفرت کرتے تھے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 12
- الفاظ کی تعداد
- 24
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 224
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 224
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 225
آیت 11:20 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.
آیت 11:20 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 12.
آیت 11:20 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 224 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 224 · نسخ مصحف (612 صفحات): 225.
آیت 11:20 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 24.
آیت 11:20 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 11:20: حروف کی تعداد 99، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 11:20 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 11:20 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,493 ہے۔
سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔
سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ہود مکی ہے۔
کیا آیت 11:20 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 11:20 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔