مواد پر جائیں

سورۃ ہود 11:29 هود

یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 29 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1502، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 225 پر ہے۔

وَيَٰقَوۡمِ لَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مَالًاۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَى ٱللَّهِۚ وَمَآ أَنَا۠ بِطَارِدِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْۚ إِنَّهُم مُّلَٰقُواْ رَبِّهِمۡ وَلَٰكِنِّيٓ أَرَىٰكُمۡ قَوۡمٗا تَجۡهَلُونَ

میری قوم والو! میں تم سے اس پر کوئی مال نہیں مانگتا1 ۔ میرا ﺛواب تو صرف اللہ تعالیٰ کے ہاں ہے نہ میں ایمان والوں کو اپنے پاس سے نکال سکتا ہوں2، انہیں اپنے رب سے ملنا ہے لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ جہالت کر رہے ہو۔3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 تاکہ تمہارے دماغوں میں یہ شبہ نہ آ جائے کہ اس دعوائے نبوت سے اس کا مقصد تو دولت دنیا اکٹھا کرنا ہے۔ میں تو یہ کام صرف اللہ کے حکم پر اسی کی رضا کے لئے کر رہا ہوں، وہی مجھے اجر دے گا۔
  2. 2 اس سے معلوم ہوتا ہے کہ قوم نوح (عليه السلام) کے سرداروں نے بھی معاشرے میں کمزور سمجھے جانے والے اہل ایمان کو حضرت نوح (عليه السلام) سے اپنی مجلس یا اپنے قرب سے دور رکھنے کا مطالبہ کیا ہوگا، جس طرح روسائے مکہ نے رسول اللہ سے اس قسم کا مطالبہ کیا تھا، جس پر اللہ تعالٰی نے قرآن کریم کی آیت نازل فرمائیں تھیں «وَلا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ» (سورة الأنعام: 52)، ”اے پیغمبر ان لوگوں کو اپنے سے دور مت کرنا جو صبح شام اپنے رب کو پکارتے ہیں“، «وَاصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ وَلا تَعْدُ عَيْنَاكَ عَنْهُمْ» (الكهف: 28)۔ ”اپنے نفسوں کو ان لوگوں کے ساتھ جوڑے رکھئے! جو اپنے رب کو صبح شام پکارتے ہیں، اپنے رب کی رضا چاہتے ہیں، آپ کی آنکھیں ان سے گزر کر کسی اور کی طرف تجاوز نہ کریں“۔
  3. 3 یعنی اللہ اور رسول کے پیروکار کو حقیر سمجھنا اور پھر انہیں قرب نبوت سے دور کرنے کا مطالبہ کرنا، یہ تمہاری جہالت ہے۔ یہ لوگ تو اس لائق ہیں کہ انہیں سر آنکھوں پر بٹھایا جائے نہ کہ دور دھتکارا جائے۔

11:29 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ہود
0/123
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ہود 11:29 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 11:29

Al-Mukhtasar

29- اے میری قوم! میں رسالت کی اس تبلیغ پر تم سے مال طلب نہیں کرتا ہوں۔ میرا بدلہ اللہ کے ذمے ہے۔ میں اپنی مجلس سے ان ایماندار فقیروں کو نہیں نکال سکتا جنھیں دور کرنے کا تم نے مطالبہ کیا ہے۔ بلاشبہ وہ قیامت کے دن اپنے رب سے ملنے والے ہیں اور وہ انھیں ان کے ایمان کا صلہ دے گا۔ لیکن میں تمھیں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ اس دعوت کی حقیقت نہیں سمجھتے، اسی لیے کمزور اہلِ ایمان کو دور کرنے کا مطالبہ کرتے ہو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
12
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
225
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
225
نسخ مصحف (612 صفحات)
226
آیت 11:29 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.

آیت 11:29 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 12.

آیت 11:29 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 225 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 225 · نسخ مصحف (612 صفحات): 226.

آیت 11:29 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 11:29 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 11:29: حروف کی تعداد 92، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 11:29 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 11:29 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,502 ہے۔

سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔

سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ہود مکی ہے۔

کیا آیت 11:29 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 11:29 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play