سورۃ ہود 11:31 هود
یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 31 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1504، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 225 پر ہے۔
وَلَآ أَقُولُ لَكُمۡ عِندِي خَزَآئِنُ ٱللَّهِ وَلَآ أَعۡلَمُ ٱلۡغَيۡبَ وَلَآ أَقُولُ إِنِّي مَلَكٞ وَلَآ أَقُولُ لِلَّذِينَ تَزۡدَرِيٓ أَعۡيُنُكُمۡ لَن يُؤۡتِيَهُمُ ٱللَّهُ خَيۡرًاۖ ٱللَّهُ أَعۡلَمُ بِمَا فِيٓ أَنفُسِهِمۡ إِنِّيٓ إِذٗا لَّمِنَ ٱلظَّٰلِمِينَ
میں تم سے نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں، (سنو!) میں غیب کا علم بھی نہیں رکھتا، نہ میں یہ کہتا ہوں کہ میں کوئی فرشتہ ہوں، نہ میرا یہ قول ہے کہ جن پر تمہاری نگاہیں ذلت سے پڑ رہی ہیں انہیں اللہ تعالیٰ کوئی نعمت دے گا ہی نہیں1 ، ان کے دل میں جو ہے اسے اللہ ہی خوب جانتا ہے، اگر میں ایسی بات کہوں تو یقیناً میرا شمار ﻇالموں میں ہو جائے گا۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 بلکہ اللہ تعالٰی نے انہیں ایمان کی صورت میں خیر عظیم عطا کر رکھا ہے جس کی بنیاد پر وہ آخرت میں بھی جنت کی نعمتوں سے لطف اندوز ہوں گے اور دنیا میں بھی اللہ تعالٰی چاہے گا، تو بلند مرتبے سے ہمکنار ہوں گے۔ گویا تمہارا ان کو حقیر سمجھنا ان کے لئے نقصان کا باعث نہیں، البتہ تم ہی عند اللہ مجرم ٹھہرو گے کہ اللہ کے نیک بندوں کو، جن کا اللہ کے ہاں بڑا مقام ہے، تم حقیر اور فرومایہ سمجھتے ہو۔
- 2 کیونکہ میں ان کی بابت ایسی بات کہوں جس کا مجھے علم نہیں، صرف اللہ جانتا ہے، تو یہ ظلم ہے۔
11:31 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 11:31
Al-Mukhtasar
31- اے میری قوم! میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ تعالیٰ کے رزق کے خزانے ہیں، اگر تم ایمان لاؤ تو میں وہ تم پر لٹا دوں گا۔ نہ میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میں غیب جانتا ہوں اور نہ تم سے یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتوں میں سے ہوں بلکہ میں تمھاری طرح انسان ہوں۔ جن فقیروں کو تمھاری نگاہیں حقیر اور چھوٹا سمجھتی ہیں، میں ان کے بارے میں بھی یہ نہیں کہتا کہ اللہ تعالیٰ انھیں ہدایت اور توفیق نہیں دے گا۔ ان کے حالات اور ان کی نیتیں اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے۔ اگر میں ان باتوں کا دعویٰ کروں تو میرا شمار ان ظالموں میں سے ہوگا جو اللہ تعالیٰ کے عذاب کے حقدار ٹھہرتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 12
- الفاظ کی تعداد
- 31
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 225
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 225
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 226
آیت 11:31 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.
آیت 11:31 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 12.
آیت 11:31 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 225 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 225 · نسخ مصحف (612 صفحات): 226.
آیت 11:31 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 31.
آیت 11:31 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 11:31: حروف کی تعداد 122، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 11:31 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 11:31 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,504 ہے۔
سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔
سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ہود مکی ہے۔
کیا آیت 11:31 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 11:31 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔