سورۃ ہود 11:42 هود
یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 42 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1515، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 226 پر ہے۔
وَهِيَ تَجۡرِي بِهِمۡ فِي مَوۡجٖ كَٱلۡجِبَالِ وَنَادَىٰ نُوحٌ ٱبۡنَهُۥ وَكَانَ فِي مَعۡزِلٖ يَٰبُنَيَّ ٱرۡكَب مَّعَنَا وَلَا تَكُن مَّعَ ٱلۡكَٰفِرِينَ
وه کشتی انہیں پہاڑوں جیسی موجوں میں لے کر جا رہی تھی1 اور نوح (علیہ السلام) نے اپنے لڑکے کو جو ایک کنارے پر تھا، پکار کر کہا کہ اے میرے پیارے بچے ہمارے ساتھ سوار ہو جا اور کافروں میں شامل نہ ره۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی جب زمین پر پانی تھا، حتٰی کے پہاڑ بھی پانی میں ڈوبے ہوئے تھے، یہ کشتی حضرت نوح (عليه السلام) اور ان کے ساتھیوں کو دامن میں سمیٹے، اللہ کے حکم سے اور اس کی حفاظت میں پہاڑ کی طرح رواں دواں تھی۔ ورنہ اتنے طوفانی پانی میں کشتی کی حیثیت ہی کیا ہوتی ہے؟ اسی لئے دوسرے مقام پر اللہ تعالٰی نے اسے بطور احسان ذکر فرمایا: «إِنَّا لَمَّا طَغَى الْمَاءُ حَمَلْنَاكُمْ فِي الْجَارِيَةِ (1) لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَتَعِيَهَا أُذُنٌ وَاعِيَةٌ» (الحاقہ :12-11) ”جب پانی میں طغیانی آ گئی تو اس وقت ہم نے تمہیں کشتی میں چڑھا لیا تاکہ اسے تمہارے لئے نصیحت اور یادگار بنا دیں اور تاکہ یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں“۔ «وَحَمَلْنَاهُ عَلَى ذَاتِ أَلْوَاحٍ وَدُسُرٍ (1) تَجْرِي بِأَعْيُنِنَا جَزَاءً لِمَنْ كَانَ كُفِرَ»۔ (القمر: 13۔14) ”اور ہم نے اسے تخنوں اور کیلوں والی کشتی میں سوار کر لیا جو ہماری آنکھوں کے سامنے چل رہی تھی بدلہ اسکی طرف سے جس کا کفر کیا گیا تھا“۔
- 2 یہ حضرت نوح (عليه السلام) کا چوتھا بیٹا تھا جس کا لقب کنعان اور نام 'یام' تھا، اسے حضرت نوح (عليه السلام) نے دعوت دی کہ مسلمان ہو جا اور کافروں کے ساتھ شامل رہ کر غرق ہونے والوں میں سے مت ہو۔
11:42 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 11:42
Al-Mukhtasar
42- کشتی اپنے سوار لوگوں اور دیگر حیوانات کو لے کر پہاڑوں جیسی عظیم موجوں میں جا رہی تھی۔ نوح علیہ السلام کا کافر بیٹا اپنے والد اور قوم سے الگ جگہ پر تھا۔ نوح علیہ السلام نے شفقتِ پدری کے باعث اپنے کافر بیٹے کو بلایا اور کہا: اے میرے بیٹے! ہمارے ساتھ کشتی میں سوار ہو جا تاکہ تو ڈوبنے سے بچ جائے اور کافروں کے ساتھ نہ جا ورنہ تو بھی ان کے ساتھ ڈوب کر ہلاک ہو جائے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 12
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 226
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 226
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 227
آیت 11:42 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.
آیت 11:42 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 12.
آیت 11:42 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 226 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 226 · نسخ مصحف (612 صفحات): 227.
آیت 11:42 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 11:42 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 11:42: حروف کی تعداد 71، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 11:42 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 11:42 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,515 ہے۔
سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔
سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ہود مکی ہے۔
کیا آیت 11:42 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 11:42 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔