سورۃ ہود 11:43 هود
یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 43 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1516، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 226 پر ہے۔
قَالَ سَـَٔاوِيٓ إِلَىٰ جَبَلٖ يَعۡصِمُنِي مِنَ ٱلۡمَآءِۚ قَالَ لَا عَاصِمَ ٱلۡيَوۡمَ مِنۡ أَمۡرِ ٱللَّهِ إِلَّا مَن رَّحِمَۚ وَحَالَ بَيۡنَهُمَا ٱلۡمَوۡجُ فَكَانَ مِنَ ٱلۡمُغۡرَقِينَ
اس نے جواب دیا کہ میں تو کسی بڑے پہاڑ کی طرف پناه میں آجاؤں گا جو مجھے پانی سے بچا لے گا1 ، نوح ﴿علیہ السلام﴾ نے کہا آج اللہ کے امر سے بچانے واﻻ کوئی نہیں، صرف وہی بچیں گے جن پر اللہ کا رحم ہوا۔ اسی وقت ان دونوں کے درمیان موج حائل ہوگئی اور وه ڈوبنے والوں میں سے ہوگیا۔2
11:43 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 11:43
Al-Mukhtasar
43- نوح علیہ السلام کے بیٹے نے ان سے کہا: میں کسی بلند پہاڑ پر چڑھ جاؤں گا تاکہ وہ پانی کو مجھ تک پہنچنے سے روک سکے۔ نوح علیہ السلام نے اپنے بیٹے سے کہا: آج طوفان میں غرق ہونے کے عذابِ الٰہی سے کوئی نہیں بچا سکتا سوائے اللہ کے۔ وہ پاک ذات جس پر چاہے، اپنی رحمت کے ساتھ رحم فرما کر اسے غرق ہونے سے بچا لے۔ اسی وقت ایک موج نے نوح علیہ السلام اور ان کے کافر بیٹے کے درمیان جدائی ڈال دی اور ان کا بیٹا اپنے کفر کی وجہ سے طوفان میں غرق ہونے والوں میں سے ہوگیا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 12
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 226
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 226
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 227
آیت 11:43 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.
آیت 11:43 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 12.
آیت 11:43 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 226 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 226 · نسخ مصحف (612 صفحات): 227.
آیت 11:43 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 11:43 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 11:43: حروف کی تعداد 87، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 11:43 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 11:43 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,516 ہے۔
سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔
سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ہود مکی ہے۔
کیا آیت 11:43 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 11:43 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔