سورۃ ہود 11:48 هود
یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 48 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1521، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 227 پر ہے۔
قِيلَ يَٰنُوحُ ٱهۡبِطۡ بِسَلَٰمٖ مِّنَّا وَبَرَكَٰتٍ عَلَيۡكَ وَعَلَىٰٓ أُمَمٖ مِّمَّن مَّعَكَۚ وَأُمَمٞ سَنُمَتِّعُهُمۡ ثُمَّ يَمَسُّهُم مِّنَّا عَذَابٌ أَلِيمٞ
فرما دیا گیا کہ اے نوح! ہماری جانب سے سلامتی اور ان برکتوں کے ساتھ اتر1 ، جو تجھ پر ہیں اور تیرے ساتھ کی بہت سی جماعتوں پر2 اور بہت سی وه امتیں ہوں گی جنہیں ہم فائده تو ضرور پہنچائیں گے لیکن پھر انہیں ہماری طرف سے دردناک عذاب پہنچے گا۔3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یہ اترنا کشتی سے یا اس پہاڑ سے ہے جس پر کشتی جا کر ٹھہر گئی تھی۔
- 2 اس سے مراد یا تو وہ گروہ ہیں جو حضرت نوح (عليه السلام) کے ساتھ کشتی میں سوار تھے، یا آئندہ ہونے والے وہ گروہ ہیں جو ان کی نسل سے ہونے والے تھے، اگلے فقرے کے پیش نظر یہی دوسرا مفہوم زیادہ صحیح ہے۔
- 3 یہ وہ گروہ ہیں جو کشتی میں بچ جانے والوں کی نسل سے قیامت تک ہوں گے۔ مطلب یہ ہے کہ ان کافروں کو دنیا کی چند روزہ زندگی گزارنے کے لئے ہم دنیا کا سازو سامان ضرور دیں گے لیکن بالآخر عذاب الیم سے دو چار ہوں گے۔
11:48 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 11:48
Al-Mukhtasar
48- اللہ تعالیٰ نے نوح علیہ السلام سے کہا: اے نوح! سلامتی اور امن کے ساتھ اس طرح کشتی سے زمین پر اتر جا کہ تجھ پر اللہ تعالیٰ کے بہت زیادہ انعامات اور برکتیں ہیں اور تیرے ساتھ کشتی میں سوار اہلِ ایمان کی ان اولادوں پر بھی سلامتی اور برکت ہے جو تیرے بعد آئیں گی۔ ان کی اولاد میں سے بہت سی کافر امتیں ہوں گی جنھیں ہم دنیا کی اس زندگی میں تو ضرور فائدہ پہنچائیں گے اور عیش و عشرت کا سامان مہیا کریں گے، پھر آخرت میں انھیں ہماری طرف سے دردناک عذاب پہنچے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 12
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 227
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 227
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 228
آیت 11:48 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.
آیت 11:48 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 12.
آیت 11:48 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 227 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 227 · نسخ مصحف (612 صفحات): 228.
آیت 11:48 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 11:48 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 11:48: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 11:48 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 11:48 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,521 ہے۔
سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔
سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ہود مکی ہے۔
کیا آیت 11:48 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 11:48 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔