مواد پر جائیں

سورۃ ہود 11:73 هود

یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 73 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1546، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 230 پر ہے۔

قَالُوٓاْ أَتَعۡجَبِينَ مِنۡ أَمۡرِ ٱللَّهِۖ رَحۡمَتُ ٱللَّهِ وَبَرَكَٰتُهُۥ عَلَيۡكُمۡ أَهۡلَ ٱلۡبَيۡتِۚ إِنَّهُۥ حَمِيدٞ مَّجِيدٞ

فرشتوں نے کہا کیا تو اللہ کی قدرت سے تعجب کر رہی ہے1 ؟ تم پر اے اس گھر کے لوگو اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں نازل ہوں2، بیشک اللہ حمد وﺛنا کا سزاوار اور بڑی شان واﻻ ہے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ استفہام انکار کے لئے ہے۔ یعنی تو اللہ تعالٰی کے قضا و قدر پر کس طرح تعجب کا اظہار کرتی ہے جبکہ اس کے لئے کوئی چیز مشکل نہیں۔ اور نہ وہ اسباب عادیہ ہی کا محتاج ہے، وہ تو جو چاہے، اس کے لفظ كُنْ (ہو جا) سے معرض وجود میں آ جاتا ہے۔
  2. 2 حضرت ابراہیم (عليه السلام) کی اہلیہ محترمہ کو یہاں فرشتوں نے 'اہل بیت' سے یاد کیا اور دوسرے ان کے لئے جمع مذکر مخاطب (عَلَيْكُمْ) کا صیغہ استعمال کیا۔ جس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ 'اہل بیت' کے لئے جمع مذکر کے صیغے کا استعمال بھی جائز ہے۔ جیسا کہ سورہ احزاب 33 میں اللہ تعالٰی نے رسول اللہ کی ازواج مطہرات کو بھی اہل بیت کہا ہے اور انہیں جمع مذکر کے صیغے سے مخاطب بھی کیا ہے۔

11:73 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ہود
0/123
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ہود 11:73 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 11:73

Al-Mukhtasar

73- جب سارہ نے خوشخبری پر حیرت ظاہر کی تو فرشتوں نے ان سے کہا: کیا آپ اللہ کے فیصلے اور اس کی تقدیر پر تعجب کرتی ہیں؟ آپ جیسے لوگوں سے تو یہ بات چھپی نہیں کہ اللہ تعالیٰ اس طرح کرنے پر قادر ہے۔ اے ابراہیم کے گھر والو! تم پر اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں ہوں۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنی صفات اور افعال میں قابلِ تعریف اور بڑی عظمت و رفعت کا مالک ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
12
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
230
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
230
نسخ مصحف (612 صفحات)
231
آیت 11:73 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.

آیت 11:73 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 12.

آیت 11:73 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 230 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 230 · نسخ مصحف (612 صفحات): 231.

آیت 11:73 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 11:73 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 11:73: حروف کی تعداد 59، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 11:73 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 11:73 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,546 ہے۔

سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔

سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ہود مکی ہے۔

کیا آیت 11:73 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 11:73 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play