سورۃ ہود 11:8 هود
یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 8 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1481، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 222 پر ہے۔
وَلَئِنۡ أَخَّرۡنَا عَنۡهُمُ ٱلۡعَذَابَ إِلَىٰٓ أُمَّةٖ مَّعۡدُودَةٖ لَّيَقُولُنَّ مَا يَحۡبِسُهُۥٓۗ أَلَا يَوۡمَ يَأۡتِيهِمۡ لَيۡسَ مَصۡرُوفًا عَنۡهُمۡ وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُواْ بِهِۦ يَسۡتَهۡزِءُونَ
اور اگر ہم ان سے عذاب کو گنی چنی مدت تک کے لئے پیچھے ڈال دیں تو یہ ضرور پکار اٹھیں گے کہ عذاب کو کون سی چیز روکے ہوئے ہے، سنو! جس دن وه ان کے پاس آئے گا پھر ان سے ٹلنے واﻻ نہیں پھر تو جس چیز کی ہنسی اڑا رہے تھے وه انہیں گھیر لے گی.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہاں استعجال (جلد طلب کرنے) کو استہزا سے تعبیر کیا گیا ہے کیونکہ وہ استعجال، بطور اسہزا ہی ہوتا تھا بہرحال مقصود یہ سمجھانا ہے کہ اللہ تعالٰی کی طرف سے تاخیر پر انسان کو غفلت نہیں کرنی چاہیے اس کی گرفت کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔
11:8 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 11:8
Al-Mukhtasar
8- اگر ہم دنیا میں مشرکوں سے وہ عذاب جس کے وہ حقدار ہیں، کچھ دنوں کے لیے ٹال دیں تو وہ ٹھٹھا اور مذاق کرتے ہوئے اور عذاب کی جلدی مچاتے ہوئے کہیں گے: اب کون سی چیز ہم سے عذاب روکے ہوئے ہے؟ خبردار! بلاشبہ جس عذاب کے وہ حقدار قرار پائے ہیں، اس کے آنے کا وقت اللہ تعالیٰ کے ہاں مقرر ہے اور جس دن وہ عذاب ان پر آگیا، تو انھیں کوئی ایسا نہیں ملے گا جو ان سے اس کو ٹال سکے بلکہ وہ ان پر واقع ہو کر رہے گا اور ہنسی مذاق میں جس عذاب کی انھوں نے جلدی مچا رکھی ہے، وہ انھیں گھیر لے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 12
- الفاظ کی تعداد
- 22
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 222
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 222
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 223
آیت 11:8 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.
آیت 11:8 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 12.
آیت 11:8 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 222 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 222 · نسخ مصحف (612 صفحات): 223.
آیت 11:8 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 22.
آیت 11:8 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 11:8: حروف کی تعداد 93، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 11:8 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 11:8 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,481 ہے۔
سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔
سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ہود مکی ہے۔
کیا آیت 11:8 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 11:8 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔