سورۃ ہود 11:7 هود
یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 7 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1480، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 222 پر ہے۔
وَهُوَ ٱلَّذِي خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٖ وَكَانَ عَرۡشُهُۥ عَلَى ٱلۡمَآءِ لِيَبۡلُوَكُمۡ أَيُّكُمۡ أَحۡسَنُ عَمَلٗاۗ وَلَئِن قُلۡتَ إِنَّكُم مَّبۡعُوثُونَ مِنۢ بَعۡدِ ٱلۡمَوۡتِ لَيَقُولَنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا سِحۡرٞ مُّبِينٞ
اللہ ہی وه ہے جس نے چھ دن میں آسمان وزمین کو پیدا کیا اور اس کا عرش پانی پر تھا1 تاکہ وه تمہیں آزمائے کہ تم میں سے اچھے عمل واﻻ کون ہے2، اگر آپ ان سے کہیں کہ تم لوگ مرنے کے بعد اٹھا کھڑے کئے جاؤ گے تو کافر لوگ پلٹ کر جواب دیں گے کہ یہ تو نرا صاف صاف جادو ہی ہے.
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یہی بات صحیح احادیث میں بھی بیان کی گئی ہے۔ چنانچہ ایک حدیث میں آتا ہے کہ ”اللہ تعالٰی نے آسمان و زمین کی تخلیق سے پچاس ہزار سال قبل، مخلوقات کی تقدیر لکھی ' اس وقت اس کا عرش پانی پر تھا“۔ (صحيح مسلم، كتاب القدر, نیز دیکھئے, صحيح بخاري، كتاب بدء الخلق)
- 2 یعنی یہ آسمان و زمین یوں ہی عبث اور بلا مقصد نہیں بنائے، بلکہ اس سے مقصود انسانوں (اور جنوں) کی آزمائش ہے کہ کون اچھے اعمال کرتا ہے؟۔ ملحوظہ: اللہ تعالٰی نے یہاں یہ نہیں فرمایا کہ کون زیادہ عمل کرتا ہے بلکہ فرمایا کون زیادہ اچھے عمل کرتا ہے۔ اس لیے کہ اچھا عمل وہ ہوتا ہے جو صرف رضائے الہی کی خاطر ہو اور دوسرا یہ کہ وہ سنت کے مطابق ہو۔ ان دو شرطوں میں سے ایک شرط بھی فوت ہو جائے گی تو وہ اچھا عمل نہیں رہے گا، پھر وہ چاہے کتنا بھی زیادہ ہو، اللہ کے ہاں اس کی کوئی حیثیت نہیں۔
11:7 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 11:7
Al-Mukhtasar
7- اللہ تعالیٰ ہی وہ پاک ذات ہے جس نے اتنے عظیم آسمان و زمین اور ان میں موجود ہر چیز چھ دنوں میں پیدا کی اور ان کی تخلیق سے پہلے اس کا عرش پانی پر تھا۔ اے لوگو! اس نے یہ سب تمھیں آزمانے کے لیے بنایا کہ تم میں کون اللہ کی رضا والے اچھے کام کرتا ہے اور کون ایسے برے عمل کرتا ہے جو اسے ناراض کرتے ہیں، پھر وہ ہر ایک کو ایسا بدلہ دے گا جس کا وہ حقدار ہوگا۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اگر آپ ان سے کہیں کہ اے لوگو! تم موت کے بعد اٹھائے جاؤ گے تاکہ تمھارا محاسبہ ہو تو جن لوگوں نے اللہ کے ساتھ کفر کیا اور دوبارہ زندہ کرکے اٹھائے جانے کا انکار کیا، وہ ضرور کہیں گے: یہ جو قرآن آپ پڑھتے ہیں، یہ سراسر کھلا جادو اور بالکل باطل ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 12
- الفاظ کی تعداد
- 31
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 222
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 222
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 223
آیت 11:7 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.
آیت 11:7 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 12.
آیت 11:7 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 222 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 222 · نسخ مصحف (612 صفحات): 223.
آیت 11:7 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 31.
آیت 11:7 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 11:7: حروف کی تعداد 125، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 11:7 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 11:7 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,480 ہے۔
سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔
سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ہود مکی ہے۔
کیا آیت 11:7 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 11:7 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔