سورۃ ہود 11:86 هود
یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 86 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1559، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 231 پر ہے۔
بَقِيَّتُ ٱللَّهِ خَيۡرٞ لَّكُمۡ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَۚ وَمَآ أَنَا۠ عَلَيۡكُم بِحَفِيظٖ
اللہ تعالی کا حلال کیا ہوا جو بچ رہے تمہارے لئے بہت ہی بہتر ہے اگر تم ایمان والے ہو1 ، میں تم پر کچھ نگہبان (اور داروغہ) نہیں ہوں.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 «بَقِيَّةُ اللَّهِ» سے مراد جو ناپ تول میں کسی قسم کی کمی کئے بغیر، دیانتداری کے ساتھ سودا دینے کے بعد حاصل ہو۔ یہ چونکہ حلال و طیب ہے اور خیرو برکت بھی اسی میں ہے، اس لئے اللہ کا بقیہ قرار دیا گیا ہے۔
- 2 یعنی میں تمہیں صرف تبلیغ کر سکتا ہوں اور اللہ کے حکم سے کر رہا ہوں۔ لیکن برائیوں سے میں تمہیں روک دوں یا اس پر سزا دوں، یہ میرے اختیار میں نہیں ہے، ان دونوں باتوں کا اختیار صرف اللہ کے پاس ہے۔
11:86 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 11:86
Al-Mukhtasar
86- عدل و انصاف سے لوگوں کے پورے حقوق ادا کرنے کے بعد جو حلال مال اللہ تعالیٰ باقی رکھے، وہ تمھارے لیے بہت بہتر ہے۔ اس کا نفع اور خیر و برکت اس زیادہ مال سے کہیں بڑھ کر ہے جو ڈنڈی مار کر اور زمین میں فساد پھیلا کر حاصل کیا جائے۔ اگر تم سچے مومن ہو تو اس بچ جانے والے مال پر راضی رہو۔ میں تم پر کوئی نگہبان نہیں ہوں کہ تمھارے اعمال شمار کروں اور پھر ان پر محاسبہ کروں۔ اس پر تمھارا نگہبان تو صرف وہ ہے جو چھپے رازوں اور سرگوشیوں کو بھی جانتا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 12
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 231
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 231
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 232
آیت 11:86 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.
آیت 11:86 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 12.
آیت 11:86 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 231 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 231 · نسخ مصحف (612 صفحات): 232.
آیت 11:86 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 11:86 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 11:86: حروف کی تعداد 42، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 11:86 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 11:86 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,559 ہے۔
سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔
سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ہود مکی ہے۔
کیا آیت 11:86 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 11:86 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔