سورۃ ہود 11:87 هود
یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 87 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1560، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 231 پر ہے۔
قَالُواْ يَٰشُعَيۡبُ أَصَلَوٰتُكَ تَأۡمُرُكَ أَن نَّتۡرُكَ مَا يَعۡبُدُ ءَابَآؤُنَآ أَوۡ أَن نَّفۡعَلَ فِيٓ أَمۡوَٰلِنَا مَا نَشَٰٓؤُاْۖ إِنَّكَ لَأَنتَ ٱلۡحَلِيمُ ٱلرَّشِيدُ
انہوں نے جواب دیا کہ اے شعیب! کیا تیری صلاة1 تجھے یہی حکم دیتی ہے کہ ہم اپنے باپ دادوں کے معبودوں کو چھوڑ دیں اور ہم اپنے مالوں میں جو کچھ چاہیں اس کا کرنا بھی چھوڑ دیں 2تو تو بڑا ہی باوقار اور نیک چلن آدمی ہے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 صَلاةٌ سے مراد عبادت دین یا تلاوت ہے۔
- 2 اس سے مراد بعض مفسرین کے نزدیک زکوۃ و صدقات ہیں، جس کا حکم ہر آسمانی مذہب میں دیا گیا ہے اللہ کے حکم سے زکوٰ ۃ و صدقات کا اخراج، اللہ کے نافرمانوں پر نہایت شاق گزرتا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ جب ہم اپنی محنت و لیاقت سے مال کماتے ہیں تو اس کے خرچ کرنے یا نہ کرنے میں ہم پر پابندی کیوں ہو۔ اور اس کا کچھ حصہ ایک مخصوص مد کے لیے نکالنے پر ہمیں مجبور کیوں کیا جائے؟ اسی طریقے سے کمائی اور تجارت میں حلال و حرام اور جائز وناجائز کی پابندی بھی ایسے لوگوں پر نہایت گراں گزرتی ہے، ممکن ہے ناپ تول میں کمی سے روکنے کو بھی انہوں نے اپنے مالی تصرفات میں دخل درمعقولات سمجھا ہو۔ اور ان الفاظ میں اس سے انکار کیا ہو۔ دونوں ہی مفہوم اس کے صحیح ہیں۔
- 3 حضرت شعیب (عليه السلام) کے لئے یہ الفاظ انہوں نے بطور استہزا کہے۔
11:87 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 11:87
Al-Mukhtasar
87- شعیب علیہ السلام کی قوم نے ان سے کہا: اے شعیب! تم جو نماز اللہ کے لیے پڑھتے ہو، کیا وہ تمھیں یہ حکم دیتی ہے کہ جن بتوں کی عبادت ہمارے آباء و اجداد کرتے تھے، ہم ان کی عبادت کرنا چھوڑ دیں اور اپنے مال میں اپنی مرضی کا اضافہ اور تصرف بھی نہ کریں؟! تم تو بڑے باوقار اور سمجھدار تھے۔ بلاشبہ ہمارے علم کے مطابق تم اس دعوت سے پہلے بڑے دانا اور باشعور تھے۔ تمھیں کیا ہوگیا ہے؟!
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 12
- الفاظ کی تعداد
- 20
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 231
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 231
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 232
آیت 11:87 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.
آیت 11:87 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 12.
آیت 11:87 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 231 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 231 · نسخ مصحف (612 صفحات): 232.
آیت 11:87 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 20.
آیت 11:87 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 11:87: حروف کی تعداد 81، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 11:87 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 11:87 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,560 ہے۔
سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔
سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ہود مکی ہے۔
کیا آیت 11:87 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 11:87 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔