مواد پر جائیں

سورۃ ہود 11:91 هود

یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 91 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1564، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 232 پر ہے۔

قَالُواْ يَٰشُعَيۡبُ مَا نَفۡقَهُ كَثِيرٗا مِّمَّا تَقُولُ وَإِنَّا لَنَرَىٰكَ فِينَا ضَعِيفٗاۖ وَلَوۡلَا رَهۡطُكَ لَرَجَمۡنَٰكَۖ وَمَآ أَنتَ عَلَيۡنَا بِعَزِيزٖ

انہوں نے کہا اے شعیب! تیری اکثر باتیں تو ہماری سمجھ میں ہی نہیں آتیں1 اور ہم تو تجھے اپنے اندر بہت کمزور پاتے ہیں2، اگر تیرے قبیلے کا خیال نہ ہوتا تو ہم تو تجھے سنگسار کر دیتے3، اور ہم تجھے کوئی حیثیت والی ہستی نہیں گنتے.4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یہ یا تو انہوں نے بطور مذاق تحقیر کہا درانحالیکہ ان کی باتیں ان کے لئے ناقابل فہم نہیں تھیں۔ اس صورت میں یہاں فہم کی نفی مجازا ہوگی۔ یا ان کا مقصد ان باتوں کے سمجھنے سے معذوری کا اظہار ہے جن کا تعلق غیب سے ہے۔ مثلا بعث بعدالموت، حشر نشر، جنت و دوزخ وغیرہ اس لحاظ سے، فہم کی فنی حقیقتا ہوگی۔
  2. 2 یہ کمزوری جسمانی لحاظ سے تھی، جیسا کہ بعض کا خیال ہے کہ حضرت شعیب (عليه السلام) کی بینائی کمزور تھی یا وہ نحیف و لاغر جسم کے تھے یا اس اعتبار سے انہیں کمزور کہا کہ وہ خود بھی مخالفین سے تنہا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے تھے۔
  3. 3 حضرت شعیب (عليه السلام) کا قبیلہ کہا جاتا ہے کہ ان کا مددگار نہیں تھا، لیکن وہ قبیلہ چونکہ کفر و شرک میں اپنی ہی قوم کے ساتھ تھا، اس لئے اپنے ہم مذہب ہونے کی وجہ سے اس قبیلے کا لحاظ، بہرحال حضرت شعیب (عليه السلام) کے ساتھ سخت رویہ اختیار کرنے اور انہیں نقصان پہنچانے میں مانع تھا۔
  4. 4 لیکن چونکہ تیرے قبیلے کی حیثیت بہرحال ہمارےدلوں میں موجود ہے، اس لئے ہم درگزر سے کام لے رہے ہیں۔

11:91 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ہود
0/123
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ہود 11:91 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 11:91

Al-Mukhtasar

91- شعیب علیہ السلام کی قوم نے اُن سے کہا: اے شعیب! تمھاری لائی ہوئی شریعت کی اکثر باتیں ہماری سمجھ میں نہیں آتیں اور تمھاری نظر کی کمزوری یا نابینا پن کی وجہ سے ہم تو تمھیں اپنے اندر بہت کمزور پاتے ہیں۔ اگر تمھارا خاندن ہمارا ہم مذہب نہ ہوتا تو ہم تمھیں پتھروں سے مار ڈالتے۔ ہم پر تمھارا کوئی دباؤ نہیں ہے کہ ہم تمھارے قتل سے کوئی خوف محسوس کریں۔ ہم نے تو تمھارے قبیلے کے احترام میں تمھیں چھوڑا ہوا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
12
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
232
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
232
نسخ مصحف (612 صفحات)
233
آیت 11:91 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.

آیت 11:91 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 12.

آیت 11:91 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 232 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 232 · نسخ مصحف (612 صفحات): 233.

آیت 11:91 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 11:91 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 11:91: حروف کی تعداد 77، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 11:91 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 11:91 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,564 ہے۔

سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔

سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ہود مکی ہے۔

کیا آیت 11:91 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 11:91 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play