سورۃ ہود 11:92 هود
یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 92 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1565، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 232 پر ہے۔
قَالَ يَٰقَوۡمِ أَرَهۡطِيٓ أَعَزُّ عَلَيۡكُم مِّنَ ٱللَّهِ وَٱتَّخَذۡتُمُوهُ وَرَآءَكُمۡ ظِهۡرِيًّاۖ إِنَّ رَبِّي بِمَا تَعۡمَلُونَ مُحِيطٞ
انہوں نے جواب دیا کہ اے میری قوم کے لوگو! کیا تمہارے نزدیک میرے قبیلے کے لوگ اللہ سے بھی زیاده ذی عزت ہیں کہ تم نے اسے پس پشت ڈال دیا ہے1 یقیناً میرا رب جو کچھ تم کر رہے ہو سب کو گھیرے ہوئے ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 کہ تم مجھے تو میرے قبیلے کی وجہ سے نظر انداز کر رہے ہو۔ لیکن جس اللہ نے مجھے منصب نبوت سے نوازا ہے اس کی کوئی عظمت نہیں اور اس منصب کا کوئی احترام تمہارے دلوں میں نہیں ہے اور اسے تم نے پس پشت ڈال دیا ہے۔ یہاں حضرت شعیب (عليه السلام) نے أَعَزُّ عَلَيْكُمْ مِنِّي (مجھ سے زیادہ ذی عزت) کی بجائے أَعَزُّ عَلَيْكُمْ مِنَ اللَّهِ اللہ سے زیادہ ذی عزت کہا جس سے یہ بتلانا مقصود ہے کہ نبی کی توہین یہ دراصل اللہ کی توہین ہے۔ اس لیے کہ نبی اللہ کا مبعوث ہوتا ہے۔ اور اسی اعتبار سے اب علمائے حق کی توہین اور ان کو حقیر سمجھنا یہ اللہ کے دین کی توہین اور اس کا استخفاف ہے، اس لیے کہ وہ اللہ کے دین کے نمائندے ہیں۔ وَاتَّخَذْتُمُوهُ میں ھا کا مرجع اللہ ہے اور مطلب یہ ہے کہ اللہ کے اس معاملے کو، جسے لے کر اس نے مجھے بھیجا ہے، اسے تم نے پس پشت ڈال دیا ہے اور اس کی کوئی پروا تم نے نہیں کی۔
11:92 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 11:92
Al-Mukhtasar
92- شعیب علیہ السلام نے اپنی قوم سے کہا: اے میری قوم! کیا میرا قبیلہ تمھارے نزدیک تمھارے رب اللہ تعالیٰ سے زیادہ عزت و احترام والا ہے؟! اور تم نے اللہ تعالیٰ کو اپنے پیچھے ڈال دیا جبکہ تم اس کے اپنی طرف بھیجے ہوئے نبی پر ایمان نہیں لائے۔ بلاشبہ میرا رب تمھارے اعمال کو گھیرے ہوئے ہے۔ تمھارا کوئی عمل اس سے چھپا نہیں۔ وہ دنیا میں تمھیں ہلاک کر کے اور آخرت میں عذاب دے کر ضرور تمھیں تمھارے اعمال کی سزا دے گا ۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 12
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 232
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 232
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 233
آیت 11:92 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.
آیت 11:92 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 12.
آیت 11:92 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 232 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 232 · نسخ مصحف (612 صفحات): 233.
آیت 11:92 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 11:92 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 11:92: حروف کی تعداد 64، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 11:92 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 11:92 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,565 ہے۔
سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔
سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ہود مکی ہے۔
کیا آیت 11:92 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 11:92 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔