مواد پر جائیں

سورۃ ہود 11:94 هود

یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 94 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1567، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 232 پر ہے۔

وَلَمَّا جَآءَ أَمۡرُنَا نَجَّيۡنَا شُعَيۡبٗا وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مَعَهُۥ بِرَحۡمَةٖ مِّنَّا وَأَخَذَتِ ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ ٱلصَّيۡحَةُ فَأَصۡبَحُواْ فِي دِيَٰرِهِمۡ جَٰثِمِينَ

جب ہمارا حکم (عذاب) آپہنچا ہم نے شعیب کو اور ان کے ساتھ (تمام) مومنوں کو اپنی خاص رحمت سے نجات بخشی اور ﻇالموں کو سخت چنگھاڑ کے عذاب نے دھر دبوچا 1 جس سے وه اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے ہوگئے.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس چیخ سے ان کے دل پارہ پارہ ہوگئے اور ان کی موت واقع ہوگئی اور اس کے معا بعد ہی بھو نچال بھی آیا، جیسا کہ سورۃ اعراف: 91 اور سورۃ عنکبوت 37 میں ہے۔

11:94 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ ہود
0/123
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي ہود 11:94 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 11:94

Al-Mukhtasar

94- جب قومِ شعیب کو تباہ و برباد کرنے کا ہمارا حکم آگیا تو ہم نے اپنی رحمت سے شعیب علیہ السلام اور ان پر ایمان لانے والوں کو بچا لیا اور ان کی قوم کے ظالموں کو ایک سخت مہلک چیخ نے آپکڑا تو وہ مر گئے اور اس طرح چہروں کے بل زمین پر گرے کہ ان کے چہرے مٹی سے آلودہ ہوئے پڑے تھے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
12
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
232
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
232
نسخ مصحف (612 صفحات)
233
آیت 11:94 کس سورت میں ہے؟

سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.

آیت 11:94 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 12.

آیت 11:94 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 232 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 232 · نسخ مصحف (612 صفحات): 233.

آیت 11:94 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 11:94 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 11:94: حروف کی تعداد 85، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 11:94 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 11:94 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,567 ہے۔

سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔

سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ ہود مکی ہے۔

کیا آیت 11:94 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 11:94 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play