سورۃ ہود 11:93 هود
یہ سورۃ ہود کی 123 آیات میں سے آیت 93 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1566، پارہ 12۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 232 پر ہے۔
وَيَٰقَوۡمِ ٱعۡمَلُواْ عَلَىٰ مَكَانَتِكُمۡ إِنِّي عَٰمِلٞۖ سَوۡفَ تَعۡلَمُونَ مَن يَأۡتِيهِ عَذَابٞ يُخۡزِيهِ وَمَنۡ هُوَ كَٰذِبٞۖ وَٱرۡتَقِبُوٓاْ إِنِّي مَعَكُمۡ رَقِيبٞ
اے میری قوم کے لوگو! اب تم اپنی جگہ عمل کئے جاؤ میں بھی عمل کر رہا ہوں، تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ کس کے پاس وه عذاب آتا ہے جو اسے رسوا کر دے اور کون ہے جو جھوٹا ہے۔ تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 جب انہوں نے دیکھا کہ یہ قوم اپنے کفر و شرک پر مصر ہے اور وعظ و نصیحت کا بھی کوئی اثر ان پر نہیں ہو رہا، تو کہا اچھا تم اپنی ڈگر پر چلتے رہو، عنقریب تمہیں جھوٹے سچے کا اور اس بات کا کہ رسوا کن عذاب کا مستحق کون ہے؟ علم ہو جائے گا۔
11:93 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 11:93
Al-Mukhtasar
93- اے میری قوم! تم جو کر سکتے ہو، اپنی مرضی کے مطابق کیے جاؤ اور میں حسبِ توفیق اپنے پسندیدہ طریقے کے مطابق عمل کرتا ہوں۔ بہت جلد تم جان لو گے کہ ہم میں سے کسے ذلت والے عذاب کی سزا ملتی ہے اور ہم میں سے کون اپنے دعوے میں جھوٹا ہے، لہٰذا تم اللہ کے فیصلے کا انتظار کرو، میں بھی تمھارے ساتھ انتظار کرتا ہوں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 12
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 232
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 232
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 233
آیت 11:93 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ہود (هود). 114 میں سے سورت نمبر 11 · آیات کی تعداد: 123.
آیت 11:93 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 12.
آیت 11:93 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 232 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 232 · نسخ مصحف (612 صفحات): 233.
آیت 11:93 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 11:93 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 11:93: حروف کی تعداد 79، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 11:93 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 11:93 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,566 ہے۔
سورۃ ہود میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ہود: آیات کی تعداد 123۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 11 پر ہے۔
سورۃ ہود مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ہود مکی ہے۔
کیا آیت 11:93 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 11:93 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ہود کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 123 آیات اور 1,917 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔