سورۃ ابراہیم 14:10 إبراهيم
یہ سورۃ ابراہیم کی 52 آیات میں سے آیت 10 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1760، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 256 پر ہے۔
۞ قَالَتۡ رُسُلُهُمۡ أَفِي ٱللَّهِ شَكّٞ فَاطِرِ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۖ يَدۡعُوكُمۡ لِيَغۡفِرَ لَكُم مِّن ذُنُوبِكُمۡ وَيُؤَخِّرَكُمۡ إِلَىٰٓ أَجَلٖ مُّسَمّٗىۚ قَالُوٓاْ إِنۡ أَنتُمۡ إِلَّا بَشَرٞ مِّثۡلُنَا تُرِيدُونَ أَن تَصُدُّونَا عَمَّا كَانَ يَعۡبُدُ ءَابَآؤُنَا فَأۡتُونَا بِسُلۡطَٰنٖ مُّبِينٖ
ان کے رسولوں نے انہیں کہا کہ کیا حق تعالیٰ کے بارے میں تمہیں شک ہے جو آسمانوں اور زمین کا بنانے واﻻ ہے وه تو تمہیں اس لئے بلا رہا ہے کہ تمہارے گناه معاف فرما دے1 ، اور ایک مقرر وقت تک تمہیں مہلت عطا فرمائے، انہوں نے کہا کہ تم تو ہم جیسے ہی انسان ہو2 تم چاہتے ہو کہ ہمیں ان خداؤں کی عبادت سے روک دو جن کی عبادت ہمارے باپ دادا کرتے رہے3۔ اچھا تو ہمارے سامنے کوئی کھلی دلیل پیش کرو.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 یعنی تمہیں اللہ کے بارے میں شک ہے، جو آسمان و زمین کا خالق ہے۔ علاوہ ازیں وہ ایمان و توحید کی دعوت بھی صرف اس لئے دے رہا ہے کہ تمہیں گناہوں سے پاک کر دے۔ اس کے باوجود تم اس خالق ارض و سماء کو ماننے کے لئے تیار نہیں اور اس کی دعوت سے تمہیں انکار ہے؟۔
- 2 یہ وہی اشکال ہے جو کافروں کو پیش آتا رہا کہ انسان ہو کر کس طرح کوئی وحی الٰہی اور نبوت و رسالت کا مستحق ہو سکتا ہے؟۔
- 3 یہ دوسری رکاوٹ ہے کہ ہم ان معبودوں کی عبادت کس طرح چھوڑ دیں جن کی عبادت ہمارے آباء و اجداد کرتے رہے ہیں؟ جب کہ تمہارا مقصد ہمیں ان کی عبادت سے ہٹا کر اللہ واحد کی عبادت پر لگانا ہے۔
- 4 دلائل و معجزات تو ہر نبی کے ساتھ ہوتے تھے، اس سے مراد ایسی دلیل یا معجزہ ہے جس سے دیکھنے کے وہ آرزومند ہوتے تھے جیسے مشرکین مکہ نے حضور (صلى الله عليه وسلم) سے مختلف قسم کے معجزات طلب کئے تھے، جس کا تذکرہ بنی اسرائیل میں آئے گا۔
14:10 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 14:10
Al-Mukhtasar
10- ان کے رسولوں نے ان کا رد کرتے ہوئے کہا: کیا اللہ کی توحید اور اس اکیلے کی عبادت کے بارے میں کوئی شک ہے، حالانکہ وہ آسمانوں اور زمین کا خالق ہے اور ان دونوں کو بغیر کسی پچھلے نمونے کے بنانے والاہے؟! وہ تمھیں اس پر ایمان لانے کی دعوت دیتا ہے تاکہ اس کے ذریعے سے وہ تمھارے پچھلے گناہ معاف کر دے اور تمھاری دنیاوی زندگی کی مقررہ مدت پوری ہونے تک تمھیں ڈھیل دے۔ ان کی قوموں نے ان سے کہا: تم بھی تو ہماری طرح انسان ہو، تمھیں ہمارے مقابلے میں کوئی امتیازی حیثیت حاصل نہیں۔ تم ہمیں ان کی عبادت سے پھیرنا چاہتے ہو جن کی عبادت ہمارے آباء و اجداد کیا کرتے تھے، لہٰذا تم اپنے اس دعوے کی سچائی میں کوئی واضح دلیل پیش کرو کہ تم اللہ کی طرف سے ہمارے رسول بن کر آئے ہو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 33
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 256
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 256
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 257
آیت 14:10 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ابراہیم (إبراهيم). 114 میں سے سورت نمبر 14 · آیات کی تعداد: 52.
آیت 14:10 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 14:10 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 256 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 256 · نسخ مصحف (612 صفحات): 257.
آیت 14:10 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 33.
آیت 14:10 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 14:10: حروف کی تعداد 141، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 14:10 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 14:10 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,760 ہے۔
سورۃ ابراہیم میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ابراہیم: آیات کی تعداد 52۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 14 پر ہے۔
سورۃ ابراہیم مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ابراہیم مکی ہے۔
کیا آیت 14:10 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 14:10 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ابراہیم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 52 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔