سورۃ ابراہیم 14:11 إبراهيم
یہ سورۃ ابراہیم کی 52 آیات میں سے آیت 11 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1761، پارہ 13۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 257 پر ہے۔
قَالَتۡ لَهُمۡ رُسُلُهُمۡ إِن نَّحۡنُ إِلَّا بَشَرٞ مِّثۡلُكُمۡ وَلَٰكِنَّ ٱللَّهَ يَمُنُّ عَلَىٰ مَن يَشَآءُ مِنۡ عِبَادِهِۦۖ وَمَا كَانَ لَنَآ أَن نَّأۡتِيَكُم بِسُلۡطَٰنٍ إِلَّا بِإِذۡنِ ٱللَّهِۚ وَعَلَى ٱللَّهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ ٱلۡمُؤۡمِنُونَ
ان کے پیغمبروں نے ان سے کہا کہ یہ تو سچ ہے کہ ہم تم جیسے ہی انسان ہیں لیکن اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے اپنا فضل کرتا ہے1 ۔ اللہ کے حکم کے بغیر ہماری مجال نہیں کہ ہم کوئی معجزه تمہیں ﻻ دکھائیں2 اور ایمان والوں کو صرف اللہ تعالیٰ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہئے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 رسولوں نے پہلے اشکال کا جواب دیا کہ یقینا ہم تمہارے جیسے بشر ہیں۔ لیکن تمہارا یہ سمجھنا غلط ہے کہ بشر رسول نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالٰی انسانوں کی ہدایت کے لئے انسانوں میں سے ہی بعض انسانوں کو وحی و رسالت کے لئے چن لیتا ہے اور تم سب میں سے یہ احسان اللہ نے ہم پر فرمایا ہے۔
- 2 ان کے حسب منشاء معجزے کے سلسلے میں رسولوں نے جواب دیا کہ معجزے کا صدور ہمارے اختیار میں نہیں، یہ صرف اللہ کے اختیار میں ہے۔
- 3 یہاں مومنیں سے مراد اولا خود انبیاء ہیں یعنی ہمیں سارا بھروسہ اللہ پر ہی رکھنا چاہیے جیسا کہ آگے فرمایا آخر کیا وجہ ہے کہ ہم اللہ پر بھروسہ نہ رکھیں۔
14:11 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 14:11
Al-Mukhtasar
11- ان کے رسولوں نے ان کا رد کرتے ہوئے کہا: ہم بھی تمھاری طرح بشر ہی ہیں، لہٰذا اس حوالے سے ہم تمھاری طرح ہونے کا انکار نہیں کرتے لیکن اس مماثلت اور برابری کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم ہر حوالے سے تمھارے برابر ہیں، چنانچہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جن پر چاہے خاص انعام کرتا ہے، انھیں بزرگی بخشتا ہے اور انھیں چن کر بندوں کی طرف رسول بناتا ہے۔ ہمارے لیے یہ جائز نہیں کہ اللہ کی مرضی کے بغیر تمھارے مطالبے پر کوئی معجزہ پیش کریں۔ اسے لانا ہمارے بس میں نہیں بلکہ اللہ اکیلا ہی اس پر قادر ہے اور اہلِ ایمان کا اپنے تمام معاملات میں اکیلے اللہ ہی پر بھروسا کرنا لازم ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 13
- الفاظ کی تعداد
- 29
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 257
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 257
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 258
آیت 14:11 کس سورت میں ہے؟
سورۃ ابراہیم (إبراهيم). 114 میں سے سورت نمبر 14 · آیات کی تعداد: 52.
آیت 14:11 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 13.
آیت 14:11 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 257 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 257 · نسخ مصحف (612 صفحات): 258.
آیت 14:11 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 29.
آیت 14:11 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 14:11: حروف کی تعداد 111، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 14:11 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 14:11 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,761 ہے۔
سورۃ ابراہیم میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ ابراہیم: آیات کی تعداد 52۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 14 پر ہے۔
سورۃ ابراہیم مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ ابراہیم مکی ہے۔
کیا آیت 14:11 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 14:11 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ ابراہیم کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 52 آیات اور 830 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔